Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غنڈہ عناصر اور شرپسند عناصر لاہور چھوڑ دیں، سی سی پی او لاہور

Now Reading:

غنڈہ عناصر اور شرپسند عناصر لاہور چھوڑ دیں، سی سی پی او لاہور

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ غنڈہ عناصر اور شرپسند عناصر لاہور چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کھلی کچہری کے سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا اہتمام سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ لاہور کے تاریخی مقام سے ایک بار پھر کھلی کچہریوں کا آغاز کیا گیا، اس سے قبل بھی وقتاً فوقتاً کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جاتا رہا، سائلین کی درخواستوں پر فوری احکامات صادر کئے جائیں گے، غنڈہ عناصر اور شرپسند عناصر لاہور چھوڑ دیں۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شریف شہریوں کیلئے وبال جان بننے والوں کو لاہور پولیس جینے نہیں دے گی، گزشتہ رات سے غنڈہ عناصر کے خلاف ایک آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

 سی سی پی او کا کہنا تھا کہ لاہور میں کوئی کسی کی اراضی پر قبضہ نہ کرے، اب پولیس عوامی مسائل کے حل کے لئے خود شہریوں کی دہلیز پر ہوگی۔

Advertisement

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے، کھلی کچہری موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری نمٹا جائے گا، کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس افسران و عوام الناس میں خلاء ختم ہوگا۔

 سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے خطاب کے دوران ایک  خاتون چیک لین دین کے معاملے میں کھلی کچہری میں درخواست لیکر پہنچ گئی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے خاتون کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن عمران کو معطل کر دیا اور خاتون کی رقم واپس کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی۔

 سی سی پی او لاہور نے 2 خواتین کی درخواستوں پر فوری عمل کرتے ہوئے ایس پی سٹی کو مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ڈی آئی جی انوسٹیگیشن شارق جمال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بار بار درخواست نہیں کی جاتی لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
مریم نواز کی پنجاب پولیس کو ڈرون سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر