
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی مصالحتی کمیٹی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان ڈیدلاک برقرار ہے، ناراض اراکین بھی ماینس جام کمال فارمولے پر ڈٹ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصالحتی کمیٹی ناراض ارکان کو منانے میں ناکام ہوگئی ہے جبکہ ناراض اراکین جام کمال کے استعفی پر بضد ہیں۔
ناراض اراکین نے کہا ہے کہ جام کمال نے استعفی نہ دیا تو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں۔
خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی معاملات کو حل کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News