وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ایم ڈے اے بارے صحافیوں کے تحفظات کو دور کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم اور صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ کی قیادت میں وفد کی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات ہوئی جس میں صحافیوں کے مسائل اور پی ڈی ایم اے مسودہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم نے کہا کہ پی ڈی ایم اے میں آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔ پی ڈی ایم اے کا اصل مسؤدہ جاری کر کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔
صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ نے کہا کہ میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود اور تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور صحافیوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے ۔
ملاقات میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پی ایم ڈی اے میں صحافی ورکروں کے حقوق کو یقینی بنا رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں کے لئے رہائشی پلاٹس اور آسان قرضہ جات کا اجرا ءکر رہے ہیں۔ پی ایم ڈی اے کا اجرا ءآرڈیننس سے نہیں بلکہ بل کی صورت میں لا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے، پی ایم ڈے اے بارے صحافیوں کے تحفظات کو دور کریں گے۔
وفد میں پی ایف یو جے سیکرٹری اطلاعات احتشام الحق،ایپنک وائس چئیرمین نعیم مصطفی، سیکرٹری پی یو جے اشرف مجید،اسسٹنٹ سیکرٹری پی ایف یو جے شاہد چوہدری ،ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب فاروق جوہری اور رانا مظہر شامل تھے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News