Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی بحری جہاز کوروسی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

Now Reading:

امریکی بحری جہاز کوروسی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

امریکی بحری جہاز کوروسی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی پیسیفک فلیٹ کے سب سے بڑے اینٹی سب میرین جنگی جہاز ایڈمرل ٹرائبٹس نے امریکی گائیڈڈ میزائل تباہ کرنے والے جنگی بحری جہاز کی جانب سے جاپان کے سمندر میں روس کی قومی سرحد کی خلاف ورزی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

  روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ ایک روسی فوجی جہاز نے امریکی بحری بیڑے کی سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنگی بیڑے ’یو ایس ایس چافی‘ نے جاپان کے سمندر میں روسی علاقائی پانی کی خلاف ورزی کی کوشش کی تاہم اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

روسی وزارت دفاع نے واقعے کے بعد امریکی فوجی اتاشی کو طلب کر کے انہیں اس حوالے سے روس کی تشویش سے آگاہ کیا۔

Advertisement

روسی صدر کے صدارتی محل کریملن نے مزید کہا کہ روسی وزارت دفاع نے امریکی سفارتکارکو طلب کرکے امریکی بیڑے کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کے واقعے کی مذمت کی۔

 روسی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ حادثہ بحیرہ جاپان میں روسی چینی بحری مشقوں کے دوران پیش آیا۔

 روسی بحری جہاز کے عملے ایڈمرل ٹرائبٹس نے ایک بین الاقوامی مواصلاتی چینل پر امریکی بیڑے کے حکام کو خبردار کیا کہ اس طرح کی حرکتیں مناسب نہیں کیونکہ امریکی بیڑہ نیوی گیشن کے لیے ممنوعہ علاقے میں داخل ہوچکا ہے۔

روس کے اعلیٰ عہدیداروں نے امریکی گائیڈڈ میزائل تباہ کرنے والے بحری جنگی جہاز کے عملے کے اقدامات کو سمندر میں تصادم کی روک تھام کے بین الاقوامی قواعد کی سنگین خلاف ورزی اور 1972 کے روس اور امریکہ کے بین الحکومتی معاہدے کو سمندر اور فضائی حدود میں ہونے والے واقعات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے.

 روسی حکام نے مزید کہا کہ پیسیفک فلیٹ کا سب سے بڑا اینٹی سب میرین بحری جنگی جہاز ایڈمرل ٹریبٹس بحیرہ جاپان میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر