Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسی شخصیات قوموں کا اصل سرمایہ ہوتی ہیں ، سردار عبد القیوم نیازی

Now Reading:

ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسی شخصیات قوموں کا اصل سرمایہ ہوتی ہیں ، سردار عبد القیوم نیازی

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسی شخصیات قوموں کا اصل سرمایہ ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے گھر گئے اور مرحوم کی بیٹی سے اظہارِ تعزیت کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ڈاکٹر عبد القدیر کی ملک اور قوم کیلئے خدمات پر خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ، ہماری پوری قوم اور آنے والی نسلیں بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ممنون رہیں گی ، آج پاکستان کی طرف کوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسی شخصیات قوموں کا اصل سرمایہ ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گزشتہ روز پھیپھڑوں کے مرض کے سبب طبعیت اچانک خراب ہوگئی تھی، جس کے باعث انہیں قریبی کے آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement

ڈاکٹروں کی جان توڑ کوششوں کے باوجود ڈاکٹر عبدالقدیر خان جانبر نہ ہو سکے اور  اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، ان کی تدفین اسلام آباد میں کی گئی۔

ان کی وصیت کے مطابق نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی  گئی۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں 3 صدارتی ایوارڈ ملے، انہیں 2 بار نشان امتیازسے بھی نوازا گیا۔

محسن پاکستان، پاکستانی سائنسدان اورپاکستانی ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبد القدیر خان ہندوستان کے شہر بھوپال میں ایک اردو بولنے والے پشتون گھرانے میں پیدا ہوئے۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان 15 برس یورپ میں رہنے کے دوران مغربی برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی، ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ اور بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن میں پڑھنے کے بعد 1976ء میں واپس پاکستان لوٹ آئےـ

ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئری کی اسناد حاصل کرنے کے بعد 31 مئی 1976ء میں ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر انجینئری ریسرچ لیبارٹریزکے پاکستانی ایٹمی پروگرام میں حصہ لیا۔

Advertisement

بعد ازاں اس ادارے کا نام صدر پاکستان جنرل محمد ضیا الحق نے یکم مئی 1981ء کو تبدیل کرکے ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز رکھ دیا۔

یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

ڈاکٹرعبد القدیر خان نے نومبر 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان وہ مایہ ناز سائنس دان ہیں جنہوں نے آٹھ سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں انتھک محنت و لگن کی ساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کرکے دنیا کے نامور نوبل انعام یافتہ سائنس دانوں کو حیرت زدہ کردیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر