Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

Now Reading:

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کو مستردکرتے ہوئے حکومت سے یہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھ رہی ہے لیکن صنعت و تجارت اور عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے حکومت اپنے غیرپیداواری اخراجات میں کمی لاکر خود انہیں برداشت کرے کیونکہ معیشت کے دیگر شعبے اسے برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہر شعبے کو متاثر کرے گا چاہے وہ تجارت ہو ، برآمدی ، صنعتی یا پھر زرعی شعبہ ، اگرچہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھی ہے لیکن حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی شرح کم کرے، اس کے علاوہ غیرترقیاتی اخراجات پر بھی قابو پایا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اہم صنعتی خام مال ہیں اور اس قدر بھاری اضافے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت بہت زیادہ بڑھ جائے گی جس سے اس کی مسابقت اور برآمدات متاثر ہونگی ، صنعت و تجارت، زراعت اور معیشت کے وسیع تر مفاد میں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوراً واپس لے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر