
اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ دنیا کو ملک میں ہونے والی صنعتی ترقی دکھانے کے لیے ایک ماڈل انڈسٹریل اسٹیٹ کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے اسد عمر سے ملاقات کی ہے جس میں وفد نے وفاقی وزیر کو نئے اسلام آباد انڈسٹریل زون کے قیام کے حوالے سے اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وفد اور وفاقی وزیر نے منصوبے کے اہم خدوخال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اسد عمر نے آئی سی سی آئی کے نو منتخب وفد کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں موجودہ صنعتی علاقوں میں زمین ختم ہو چکی ہے، معاشی سرگرمیاں، روزگار اور محصولات پیدا کرنے کیلئے مزید توسیع کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قیمتی غیر ملکی ذخائر حاصل کرنے اور برآمدات کے لیے مزید صنعتی توسیع کرنا ہوگی، دنیا کو ملک میں صنعتی ترقی کو دکھانے کے لیے ایک ماڈل انڈسٹریل اسٹیٹ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی زون میں بجلی، گیس، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، یہ منصوبہ نہ صرف اسلام آباد بلکہ اسلام آباد سے ملحقہ علاقوں کے شہریوں کے لیے بھی روزگار کا ذریعہ بنے گا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کے لیے نیا صنعتی زون بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ڈھانچے کے تحت پروجیکٹ کو تیار کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News