Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار میں مسلسل کمی

Now Reading:

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار میں مسلسل کمی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے وار میں کمی مسلسل کمی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے صرف 8کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 596ہے، اب تک ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں 2615 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے2 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1981 مریض موجود ہیں۔

Advertisement

ڈینگی کیا ہے؟

ڈینگی کے وائرس کی 4 اقسام ہیں ، ڈینگی آدھےسے زیادہ دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور تقریباً ہر ملک میں اس کے متاثرہ لوگ موجود ہیں۔ ڈینگی دو انواع کے مادہ مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے ، ڈینگی کے کاٹے جانے کے بعد جب انسانوں میں علامات ظاہر ہوں تو اسی بندے سے تقریباً12 دن تک جینس کے مچھروں کے ذریعے وائرس پھیلتا جاتا ہے۔

 ڈینگی سے کیسے بچا جائے؟

 ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ عام لوگوں کی توجہ صرف گندے پانی کی جانب جاتی ہے لیکن اس مرض کو پھیلانے میں اہم ترین کردار صاف پانی ادا کرتا ہے اور مچھر دانیوں اور اسپرے کا استعمال لازمی ہے کیوں کہ ایک مرتبہ یہ مرض ہوجائے تو اس وائرس کو جسم سے ختم ہونے میں دو سے تین ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر