Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا

Now Reading:

بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بنگلادیش کے خلاف شاندار فتح کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کارکردگی ‏کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سویپ کرکے تاریخ رقم کرنے والی گرین شرٹس کے کپتان نے کہا کہ ہر ‏کھلاڑی نے اپنے حصے کا کام کیا سب نے محنت کی اور اس فتح کا کریڈٹ بھی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے اپنی غلطیوں کو نہ دہرائیں، ہماری فیلڈنگ میں بہت بہتری آئی ہے اور مڈل آرڈر ‏بھی میچ جتوا رہا ہے بنگلادیش کیخلاف شاندارفتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اسی اعتماد کے ساتھ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے اور کامیابی کے ‏تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

گرین شرٹس کے کپتان نے تماشائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹ کرنے پر فینز کا بہتر شکریہ۔

Advertisement

واضح رہے کہ بنگلادیش کو پہلی مرتبہ ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3 صفر سے شکست ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ نے ٹیم کو جوائن کرلیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ووین رچرڈز کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے کا امکان 
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر