Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

2021 میں قدرتی آفات سے ہونے والی بڑی تباہییاں، حقائق سامنے آگئے

Now Reading:

2021 میں قدرتی آفات سے ہونے والی بڑی تباہییاں، حقائق سامنے آگئے

سال 2021 اپنی تمام تر تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ رخصت ہونے کو ہے۔ 2020 کی طرح رواں سال بھی دنیا بھر میں کلائمیٹ چینج ( آب و ہوا میں تبدیلی) ، اور قدرتی آفات کا سلسلہ جاری رہا۔

فلاحی تنظیم کرسچین ایڈ کے حالیہ رپورٹ کے مطابق 2021  میں آںے والے ہلاکت خیز قدرتی آفات کی وجہ سے دنیا بھر میں بھاری نقصان کے ساتھ 120 ارب پاؤنڈ سے زائد کا مالی نقصان بھی ہوا۔

ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ چھٹا سال ہے جس میں قدرتی نقصانات سے ہونے والا مالی نقصان 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

رپورٹ کے مطابق اصل میں ہونے والا جانی اور مالی نقصان بیان کیے گئے اعداد و شمار سے کئی گنا زیادہ ہے۔

سال 2021 میں آنے والی 5 تباہ کن قدرتی آفات

Advertisement

1۔       طوفان ایدا

امریکا اور کیربئین جزائر میں 26 اگست کو آنے والے چوتھے درجے کے سمندری طوفان ایدا

دس دن تک اپنی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اسے 2005 میں آنے والے طوفان قطرینا کے بعد آنے والا دوسرا تباہ کن طوفان قرار دیا گیا۔  اس طوفان کے نتیجے میں امریکا کی متعدد جنوبی ریاستوں کو اپنا نشانہ بنایا۔

Houses and businesses are seen damaged in the aftermath of Hurricane Ida as the Category 4 hurricane devastated the town and barrier island of Grand Isle, Louisiana

ایدا کی وجہ سے امریکا میں 95 افراد ہلاک ہوئے۔ محتاط اندازے کے مطابق ایدا کی وجہ سے امریکا کو 49 ارب پاؤنڈ نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

2۔       یورپیئن فلڈز

Advertisement

رواں سال جولائی میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں متعدد یورپی ممالک میں شدید ترین بارشوں کو سلسلہ شروع ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیلاب کی شکل اختیار کرلی۔

برطانیہ سے شروع ہونے والے سیلاب نے آسٹریا، بلیجیئم، کروشیا، جرمنی، اٹلی، لیکسمبرگ، نیدر لینڈ اور سوئٹزر لینڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

dpatop - 18 July 2021, Rhineland-Palatinate, Ahrweiler: Completely destroyed is this bridge over the Ahr in Ahrweiler after the flood disaster. (Aerial view with a drone). Photo by: Boris Roessler/picture-alliance/dpa/AP Images

یورپ کی تاریخ کے بدترین سیلاب نے مجموعی طور پر کم از کم 242 افراد کو موت سے ہم کنار کردیا۔ مرنے والوں میں 196 کا تعلق جرمنی، بلیجئم 142، رومانیہ 2، 1 اٹلی اور ایک کا تعلق آسٹریا سے تھا۔

اس سیلاب کے نتیجے میں 33 ارب پاؤنڈ کا مالی نقصان ہوا۔

3۔       ٹیکساس کا برفانی طوفان

Advertisement

 امریکی ریاست ٹیکساس میں 13 فروری کو آنے والے برفانی طوفان نے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا۔ اس طوفان کے نتیجے میں بیس سال بعد امریکا کو سب سے بڑے بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

Icicles form on a citrus tree from a sprinkler system used to protect the trees from the freezing temperatures on Monday, Feb.15,2021 in Edinburg, Texas.(Delcia Lopez/The Monitor via AP).

ہیوسٹن میں درجہ حرارت تاریخ کی کم ترین سطح مائنس 11 ڈگری پر پہنچ گیا۔ میکسیکو شہر میں برف باری نے سارے ریکارڈ توڑ دیے جب کہ اس طوفان کی وجہ سے چلنے والی تیز ہواؤوں کے بگولوں نے فلوریڈا میں بھی تباہی مچا دی۔

محض 4 دن رہنے والے اس طوفان نے 17ارب 20 کروڑ پاؤنڈ کا نقصان کردیا۔

 4۔       ہینان کا سیلاب

چین کے صوبے ہینان میں 17 جولائی کو آنے والے بدترین سیلاب نے 8 لاکھ افراد کو بے گھر کردیا، جب کہ اس سیلاب سے 14 ملین سے زاید افراد متاثر ہوئے۔

Advertisement

People ride on front loaders as they make their way through a flooded road following heavy rainfall in Zhengzhou, Henan province, China July 23, 2021. REUTERS/Aly Song

ہینان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جب کہ اس سیلاب نے شانژی اور ہیوبے کو بھی جز وی نقصان پہنچایا۔

اس سیلاب کے نتیجے میں 302 افراد ہلاک ہوئے اور نقصانات کا تخمینہ 13 ارب 30 کروڑ پاؤنڈ لگایا گیا۔

5۔       برٹش کولمبیا سیلاب

کینیڈا میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا میں تباہی پھیلادی۔ دریاؤوں کے بپھرنے کی وجہ سے پل اور گھر بہہ گئے۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں 5 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ کا نقصان ہوا۔

The Trans Canada highway was submerged by the flood water in British Columbia

Advertisement

کرسچن ایڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رپورٹ شہریوں کی جانب سے انشورینس کلیم کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ جب کہ غریب اور ترقی پذیر ممالک میں اس نوعیت کی قدرتی آفات سےقیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بہت زیادہ ہوتا ہے۔

جیسا کہ جنوبی سوڈان میں آنے والے سیلاب کی نتیجے میں ساڑھے 8 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے لیکن حکومت کی جانب سے سے ہونے والے مالی نقصان کی کوئی فہرست مرتب نہیں کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر