Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماں کے پیٹ میں بچے کی کامیاب سرجری کا انوکھا کارنامہ

Now Reading:

ماں کے پیٹ میں بچے کی کامیاب سرجری کا انوکھا کارنامہ
ماں

ماں

سعودی ڈاکٹر نے انتہائی پیچیدہ سرجری جس میں بچے کو ماں کے پیٹ میں ہی رکھتے ہوئے بچے کے دل پر موجود رسولی کو کامیابی سے نکالا گیا۔

امریکی ریاست اوہائیو میں سعودی ڈاکٹر نے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر ماں کے پیٹ میں بچے کی سرجری کرکے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

ریاست اوہائیو کے کلیولینڈ کلینک کی میڈیکل ٹیم نے سعودی ڈاکٹر ہانی نجم کی سربراہی میں ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے دل پر موجود رسولی نکالنے کی کامیاب سرجری کی۔

خوش قسمت بچے کی ماں سام ڈرینن کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے حمل کے 25ویں ہفتیں میں یہ بات پتہ چلی کہ بچے کے دل پر ٹیومر ہے جس کو زندہ رکھنے کے لیے سرجری کی ضرورت تھی ورنہ ماں اور بچے دونوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔

Advertisement

بچے کی ماں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم سے طویل ملاقات کے بعد انہوں نے یہ سرجری کرنے کا فیصلہ کیا جس میں ہمیں کامیابی ملی اور بچے کے دل سے ٹیومر ہٹادیا گیا اور یہ آپریشن بچے کی پیدائش سے 10 ہفتے پہلے 7 مئی 2021 کو کیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکا میں موجود سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے  ٹوئٹر کے ذریعے بچے کی جانب بچانے پر ڈاکٹر ہانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکا بھر میں سعودی ڈاکٹرز اور سائنسدانوں کا کام ہماری بہترین نمائندگی کرتا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ڈاکٹر ہانی نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا سعودی تعلیمی نظام پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب میں 16 سال کا تجربہ حاصل کیا اور اب امریکا میں اپنا تجربہ شیئر کررہا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر