Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیمرون فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے 6 افراد ہلاک درجنوں زخمی

Now Reading:

کیمرون فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے 6 افراد ہلاک درجنوں زخمی

کیمرون میں جاری افریقن کپ آف نیشن کے میچ میں شائقین کی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

سینٹرل ریجن کیمرون کے گورنر نصیر پاؤل کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں ، انہوں نے ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک حادثے کی وڈیو بھی جاری کی گئی ہے جو وائرل ہو گئی ہے ، وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کس طرح شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک اور میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بچے بھگدڑ کے باعث بے ہوش ہو چکے ہیں۔

کیمرون کے دارالحکومت یانڈی کے پاؤل بی یا اسٹیڈیم میں شائقین کی گنجائش 60 ہزار کی ہے مگر کورونا کے باعث انتظامیہ نے 80 فی صد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی تھی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقررہ تعداد سے زیادہ شائقین اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ پر جمع ہوگئے تھے ، اور ہر کوئی اسٹیڈیم میں جانے کا خواہش مند تھا۔

Advertisement

میچ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 50 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی افراد میں سے بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال (سی اے ایف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ، معلوم کیا جائے گا ایسے حالات کیوں پیدا ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر