Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

داماد کے استقبال میں 365 کھانے بنانے والا خاندان

Now Reading:

داماد کے استقبال میں 365 کھانے بنانے والا خاندان
کھانے

کھانے

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں اپنے داماد کی خاطر تواضع 365 کھانوں سے کرکے مثال قائم کردی۔

پاکستان اور بھارت میں داماد کی خاطر مدارت کرنا بھی ایک رسم بن چکی ہے جس کا آغاز کسی بھی خاندان کا رشتہ جڑنے کے ساتھ ہی شروع ہوجاتا ہے اور یہ آخر تک چلتا رہتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں ہر سال ’سنکرانتی‘ نامی فیسٹیول جوش وخروش سے منایا جاتا ہے جس میں داماد کو کھانے پر مدعو کیا جاتا ہے لیکن ایک خاندان نے اپنے داماد کی خاطر مدارت کا ریکارڈ قائم کردیا۔

آندھرا پردیش کے علاقے نرساپورم سے تعلق رکھنے والے بھارتی خاندان کی جانب سے اپنے داماد کی خاطر تواضع میں 365 مختلف انواع واقسام کے کھانے تیار کیے گئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

Advertisement

اس حوالے سے جب خاندان سے اتنی زیادہ ڈشز تیار کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دنوں کے حساب سے ڈشز تیار کی ، چونکہ سال میں 365 دن ہوتے ہیں اس لیے اتنے کھانے تیار کرکے اپنے ہونے والے داماد  کے لیے اپنی محبت ثابت کرنا ہے۔

خاندان کے ایک اور شخص نے بتایا کہ ایک وقت میں اتنی زیادہ ڈشز بنانے کا مقصد ہمارے فیملی سے جڑنے والے نئے شخص کو اپنایت کا احساس دلانا تھا۔

بھارتی خاندان کی جانب سے تیار کیے گئے کھانوں میں 30 مختلف سالن، بریانی اور سادے چاولوں کی مختلف اقسام، روایتی مٹھائی، فروٹس، کیک ، بسکٹس اور مشروبات شامل تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر