Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلحہ نہیں سانپ سے ڈرا کر لوٹ مار کرنے والی خاتون، تلاش جاری

Now Reading:

اسلحہ نہیں سانپ سے ڈرا کر لوٹ مار کرنے والی خاتون، تلاش جاری

اسلحہ دکھا کر یا چاقو سے ڈرا کر لوٹ مار کرنے کے بارے میں تو ہم آئے دن ہی سُنتے رہتے ہیں، لیکن کیا آپ نے سانپ دکھا کر لوٹنے والی عورت کے بارے میں کبھی سُنا ہے۔

ایسی ہی ایک عورت کی تلاش ہے بھارتی پولیس کو جو شہریوں کو اسلحے کے زور پر نہیں بلکہ سانپ دکھا کر اس کے خوف میں مبتلا کر کے لوٹ مار کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل نادو میں پولیس نے خاتون کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گمنام خاتون لوگوں کو سانپ دکھا کر بلیک میل اور لوٹ مار کرتی ہے۔

خاتون کی سانپ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس کی بنا پر پولیس نے ملزمہ کے خلاف سوموٹو مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 پولیس کے ایک افسر نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ خاتون خانہ بدوش اور سانپوں کی شوقین لگتی ہے، وہ لوگوں کو اپنا تعلق ویلوپورم سے بتاتی ہے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون گھر گھر جا کر لوگوں سے پیسے اور کپڑے مانگتی ہے، جو اس سے انکار کرتا ہے اسے وہ سانپ سے ڈراتی ہے جس پر لوگ مجبوراً اسے پیسے اور کپڑے دے دیتے ہیں۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ ایک صبح خاتون گھر کی دہلیز پر آئی اور پیسے مانگے، جب میں نے اس سے انکار کیا تو اس نے ایک ڈبے سے سانپ نکالا اور مجھے ڈرانے لگی، مجھے مجبوراً خاتون کو پیسے اور کپڑے دینے پڑے، کچھ لوگوں نے اس منظر کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ جنگلات کے حکام نے بھی پولیس کے ہمراہ اس خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر