Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاکر معاذ صفدر کی اہلیہ نے ’’گیم شو ایسے چلے گا‘‘ پر خاموش رہنے کی وجہ بتادی

Now Reading:

ٹک ٹاکر معاذ صفدر کی اہلیہ نے ’’گیم شو ایسے چلے گا‘‘ پر خاموش رہنے کی وجہ بتادی
گیم شو ایسے چلے گا

گیم شو ایسے چلے گا

معروف ٹک ٹاکر معاذ صفدر کی اہلیہ نے میزبان دانش تیمور کے پروگرام ’’گیم شو ایسے چلے گا‘‘ پر خاموش رہنے کی وجہ بتادی۔ 

پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ’بول انٹرٹینمنٹ‘ کے مقبول ترین گیم شو ’’گیم شو ایسے چلے گا‘‘ کی حالیہ قسط میں ملک کے نامور وی لاگر اور ٹک ٹاکر معاذ صفدر نے شرکت کی۔

ٹک ٹاکر پر 4 ملین سے زائد فالورز رکھنے والے معاذ صفدر نے اپنی دلہن صبا معاذ کے ہمراہ اداکار دانش تیمور کے پروگرام ’’گیم شو ایسے چلے گا‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

میزبان دانش تیمور کی جانب سے معاذ صفدر سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے ولاگ بنانے میں مصروف رہتا تھا جس کے باعث صبا سے بات کرنے کا موقع نہیں ملتا تھا لیکن اب یہ میرے ولاگ کا حصہ ہوتی ہیں تو ان سے کھل کر بات ہوجاتی ہے۔

Advertisement

جس پر میزبان نے پوچھا کہ یہ ولاگ میں کچھ بولتی بھی ہیں یا اسی طرح خاموش رہتی ہیں جس پر ٹک ٹاکر نے کہا ابھی تو نہیں بول رہیں لیکن آگے چل کر ویڈیوز میں بولیں گی۔

دانش تیور نے صبا سے پوچھا کہ آپ ولاگ میں بولتی ہیں تو یہاں کیوں نہیں بول رہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے یہاں شرم آرہی ہے ، اس لیے خاموش ہوں۔

اداکار دانش تیمور کا شمار پاکستان کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے جو ’جلیبی‘، ’وجود‘ اور ’رانگ نمبر‘ جیسی کامیاب فلموں سمیت درجنوں سپر ہٹ ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بول انٹرٹینمنٹ پر اداکار دانش تیمور کی میزبانی میں ’’گیم شو ایسے چلے گا‘‘ بھی آئے روز مقبولیت کے نت نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے اور خاص طور پر انہیں سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر