Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوی کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی، شوہر عدالت پہنچ گیا

Now Reading:

بیوی کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی، شوہر عدالت پہنچ گیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں بیوی کی جانب سے شوہر کو دھوکہ دینے اور اسے بلیک میل کرنے کی کہانی سامنے آئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک خاتون نے پہلے خود کو غیر شادی شدہ بتاتے ہوئے گجرات کے ایک نوجوان سے شادی کی اور پھر ٹھیک 17 دن بعد شوہر کو فراڈ کے الزام میں جیل بھجوادیا۔

خاتون نے شوہر پر الزام لگایا کہ اس نے خود کو سرکاری افسر بتاکر شادی کی تھی۔

خاتون نے شوہر کا پاسپورٹ، پاس بک اور اہم کاغذات چھین لئے، ساتھ ہی دھمکی دی کہ وہ سہاگ رات کی ویڈیو وائرل کر دے گی۔

اس کے بعد خاتون نے نوجوان سے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کی

Advertisement

متاثرہ شخص نے عدالت رجوع کیا تو عدالتی حکم پر پولیس نے ملزمہ سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

متاثرہ نوین گپتا وڈودرا کا رہنے والا ہے، اس کی دوستی بھوپال کی رانی ریکوار سے فیس بک پر ہوئی۔ 2018 میں دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی۔

رانی نے نوین کو بتایا کہ وہ اکیلی ہے اور جے کے اسپتال بھوپال میں نرس ہے۔

نوین کو اعتماد میں لینے کے لیے خاتون نے اس کی اپنے گھر والوں سے بھی بات کرائی۔

گھر والوں کی رضامندی سے دونوں کی منگنی ہوگئی اور 6 جون 2019 کو بھوپال کے نہرو نگر میں شادی ہوگئی۔

نوجوان کے مطابق اس نے رانی کو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کا سامان دیا جس میں زیورات بھی شامل تھے۔

Advertisement

نوجوان نے بیوی کے اکاؤنٹ میں روپے بھی جمع کرا دئے۔

اس معاملے میں متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں تک سب کچھ ٹھیک رہا۔

لیکن 23 جون کو خاندان پر آفت آ گئی۔ خاتون نے اپنے ساتھیوں سے کہہ کر جے پور میں شوہر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرا دیا۔

اس کے بعد پولیس آئی اور نوین کو لے گئی۔ وہ تقریباً تین ماہ تک جیل میں رہا۔

حالانکہ اس دوران اس کی بیوی ایک بچی کو ساتھ لے کر جیل میں اس سے ملنے آتی رہی۔

یہ وہی بچی تھی جس کے بارے میں بیوی نے کہا تھا کہ وہ اس کی بہن کی بیٹی ہے۔

Advertisement

اس دوران گھر والوں نے کسی طرح نوین کو جیل سے باہر نکالا۔ جیل سے باہر آنے کے بعد نوین نے اپنی بیوی کی تلاش کی تو اس کو معلوم ہوا کہ رانی پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کی ایک بچی بھی ہے۔

اسے یہ بھی بتایا گیا کہ رانی کے والدین کی موت سڑک حادثے میں ہوئی تھی۔

رانی نے شادی کے وقت جو حلف نامہ دیا تھا، اس میں اس نے خود کو غیر شادی شدہ بتایا تھا۔

بعد میں پتہ چلا کہ اس کی شادی 6 سال قبل پریم سنگھ ڈانگی نام کے شخص سے ہو چکی تھی۔

اس کے بعد نوین دوبارہ رانی سے ملا اور اس کو پریم کی سچائی کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد خاتون نے اس کو دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔

خاتون نے نوجوان پر طلاق کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔

Advertisement

نوین نے عدالت کو ساری حقیقت بتائی، اس نے عدالت کو بتایا کہ رانی نے اس کو طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنے کے لیے بھوپال بلایا۔

وہ جیسے ہی پہنچا، اس نے اس کا بیگ چھین لیا اور پاسپورٹ، بینک پاس بک سمیت کئی اہم دستاویزات لے لیے۔

بیوی نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے 10 لاکھ روپے نہیں دئے تو وہ سہاگ رات کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر ڈال دے گی اور اس کو ریپ کیس میں پھنسائے گی۔

اس کے بعد عدالت کے حکم پر پولیس نے رانی ریکوار، اس کی ماں کسم ریکوار، اس کی بہن مولی ریکوار، پریم سنگھ ڈانگی، نرس بھارتی کٹیا اور پہلوان رگھوونشی کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
سلوواکیا کے وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی
مکہ مکرمہ حج سیزن کے لیے تیار، لاکھوں عازمین حج کا استقبال شروع
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر