Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کویتی فیملی کو کھانے میں گندگی ملاکر دینے والی بھارتی ملازمہ گرفتار

Now Reading:

کویتی فیملی کو کھانے میں گندگی ملاکر دینے والی بھارتی ملازمہ گرفتار

کویت شہر میں ایک گھریلو ملازمہ کو اپنے آجروں کے لیے تیار کیے گئے کھانے میں گندگی ملانے پر گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی خاتون گزشتہ ایک سال سے کھانے میں گندگی ڈال رہی تھیں۔

گھر والوں نے محسوس کیا کہ نوکرانی جو کھانا انہیں پیش کر ہی تھی اس کا ذائقہ عجیب تھا۔

اس کے بعد گھر والوں نے نوکرانی کے علم میں لائے بغیر کچن میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگا دیا اور پھر اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں کراہت آمیز انکشاف ہوا کہ نوکرانی ایک خاص برتن سے مائع فضلہ نکال کر ان کے کھانے پینے کی اشیاء میں شامل کر رہی تھی۔

Advertisement

معاملے کی اطلاع حکام کو دی گئی جنہوں نے ملازمہ کو حراست میں لے لیا۔

ملازمہ، جس کا نام ابھی ظاہر ہونا باقی ہے، نے اعتراف کیا کہ وہ ایک سال سے بدلہ لینے کے لیے خاندان کے کھانے میں گندگی ڈال رہی تھی، کیونکہ اسے جو کمرا دیا گیا تھا وہ دیگر گھر والوں سے علیحدہ تھا اور اس کا بیت الخلاء چھت پر تھا۔

کیپٹل گورنریٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عابدین العابدین نے ملازمہ کو اس خاندان کے اعتماد کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت واپس ڈی پورٹ کرنے  کا حکم دیا ہے۔

 اگرچہ حکام اپنے قبضے میں دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر نوکرانی پر قتل کی کوشش یا خاندان کو شدید نقصان پہنچانے کا الزام لگا سکتے تھے، لیکن انہوں نے اسے فوری طور پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر