Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Now Reading:

ایلون مسک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی گرل فرینڈ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی گرل فرینڈ کینیڈین گلوکارہ گریمز نے وینیٹی فیئر کو دیئے گئے انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے انٹرویو میں بتایا ہے کہ اس بچی کی پیدائش دسمبر 2021 میں ہوئی تھی جس کی پیدائش کی خبر کو اب سامنے لایا گیا ہے جس کا نام ایکسا ڈارک سڈرائیل مسک رکھا گیا ہے مگر اسے وائے کی عرفیت دی گئی ہے۔

What do Elon Musk's children's names mean? From Exa Dark Sideræl Musk to X  Æ A-Xii - USTimeToday

ایلون مسک اور ان کی گرل فرینڈ کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی پیدائش مئی 2020 میں ہوئی تھی اور اس کا نام X Æ A-Xii ہے۔

Advertisement

Elon Musk Children: Meet The Seven Children Of Tesla CEO - Xorlali.com

یاد رہے کہ اس بچی کی پیدائش سروگیسی طریقہ کار سے ہوئی اور یہ مجموعی طور پر ایلون مسک کی 7 ویں اولاد ہے۔

Elon Musk and his 6 living children - family info - MadeForMums

علاوہ ازیں ایلون مسک کی گرل فرینڈ کینیڈین گلوکارہ گریمز نے ایلون مسک کی سادہ زندگی گزارنے کی عادت کے حوالے سے بھی بتایا۔

گلوکارہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ‘ان کے پاس تو ایک نیا میٹریس بھی نہیں’، ایک دفعہ انہوں نے لاس اینجلس میں رہائش کے دوران میٹریس کی سائیڈ پر ایک سوراخ کو دریافت کیا۔

گریمز اور ایلون مسک — رائٹرز فوٹو

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ایلون مسک نے نئے میٹریس کو خریدنے کا کہنے کے بجائے یہ کہا کہ اسی پُرانے میٹریس کو گھر میں رکھیں، ان کی گرل فرینڈ کا کہنا تھا کہ ‘وہ کسی ارب پتی کی طرح زندگی نہیں گزارتے، وہ تو اکثر حد غربت سے نیچے رہنے والوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں’۔

ایلون مسک کی گرل فرینڈ نے بتایا کہ ‘کیا ہم 40 ہزار ڈالرز کے انتہائی غیرمحفوظ گھر میں نہیں رہتے؟ جہاں پڑوسی ہماری فلمیں بناسکتے ہیں اور وہاں کوئی سیکیورٹی بھی نہیں، جہاں میں 8 دن تک پینیٹ بٹر ہی مسلسل کھاتی رہی’۔

Elon Musk and Grimes Baby Name Meaning: X Æ A-12 | Lockheed A-12

اس انٹرویو کے دوران گریمز نے یہ بھی بتایا کہ دنیا کے امیر ترین شخص سے تعلق نے ان میں یہ احساس پیدا کیا کہ وہ 2 دنیاؤں کے درمیان پھنس گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کافی احمقانہ باتیں کرتے رہتے ہیں مگر وہ درست کام کرتے ہیں، لوگوں کا خیال ہے کہ وہ پیسوں کا ذخیرہ کررہے ہیں، مگر یہ درست نہیں وہ اپنا سب کچھ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خرچ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت وہ 50 ہزار ڈالرز کے ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے ہیں جس کو انہوں نے اسپیس ایکس سے کرائے پر لیا ہے۔

Advertisement

ایلون مسک اس گھر میں مقیم ہیں — فوٹو بشکریہ بزنس انسائیڈر

کیونکہ ایلون مسک نے مئی 2020 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے تمام گھر اور بیشتر اثاثوں کو فروخت کردیں گے تاکہ مریخ میں انسانی کالونی کے لیے سرمایہ کاری کرسکیں اور اپنے لیے کوئی گھر نہیں رکھیں گے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ایلون مسک نے اپنی گرل فرینڈ سے ‘نیم علیحدگی’ کا اعلان کیا تھا مگر پھر تعلق قائم ہوگیا تاہم بچی کی پیدائش کے بعد وہ پھر الگ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کو اپنا واحد دوست قرار دیدیا
اداکارہ یامی گوتم کے گھر بیٹے کی پیدائش
سینئر اداکارہ 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا؟
شیراز سے وی لاگنگ کیوں چھڑوائی؟ والد کا اہم بیان آگیا
ننھے وی لاگر محمد شیراز نے بڑا فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر