Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کزن کا شادی سے انکار، نوجوان نے خالہ کا گھر بم سے اُڑا دیا

Now Reading:

کزن کا شادی سے انکار، نوجوان نے خالہ کا گھر بم سے اُڑا دیا

عراق میں شدت پسند تنظیم سے منسلک ایک دہشتگرد نے بیٹی کارشتہ دینے سے انکار کرنے پر اپنی خالہ کا گھر دھماکے سے اڑا دیا۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ دہشتگرد اپنی خالہ کی بیٹی کے عشق میں مبتلا تھا۔

عراق کے ایک مقامی اخبار”القضا” میں بدھ کے روز شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق داعشی جنگجو نے خالہ کی طرف سے کزن کا رشتہ دینے سے انکار پر پورا کا پورا گھر ہی بم سے اڑا دیا۔

مذکورہ دہشتگرد نے کزن کو پروپوز کیا تھا مگر اس کی ماں بیٹی کی پڑھائی میں دلچسپی رکھتی تھی، جب کہ جنگجو شادی کرکے اسے تعلیم سے محروم رکھنا چاہتا تھا۔

اخبار نے نہ تو اس دہشتگرد کا نام شائع کیا اور نہ ہی اس لڑکی اور خالہ نام بتایا گیا۔

Advertisement

اخباری رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم نے اسکول سرٹیفکیٹ تک حاصل نہیں کیا جبکہ لڑکی نے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

یہ تفصیلات عدالت میں بھی جمع کرائی گئی ہیں اور ملزم کا اعترافی بیان بھی لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم اپنی خالہ کی بیٹی کا عاشق تھا، وہ اس گھر میں داخل ہوا جہاں خالہ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

اس نے بم ایک کمرے میں رکھ دیا۔ پھر اگلے دن دوپہر 12 بجے واپس لوٹا۔ اس وقت وہ تینوں وہاں کھانا کھا رہے تھے۔

کھانا ختم کرنے کے بعد اس کا کزن اپنے کپڑے بدلنے کے لیے کمرے میں گیا تاکہ فٹ بال کھیلنے جا سکے۔

جب وہ اندر داخل ہوا تو ملزم نے موبائل پر کال کی۔ جسے دھماکہ خیز مواد سے جوڑ کر چھوڑا گیا تھا۔

Advertisement

فون اٹھاتے ہی وہاں دھماکہ ہوا، اور اس کا کزن موقعے پر ہی ہلاک ہوگیا۔

جب خالہ اور اس کی بیٹی نے دھماکے کی آواز سنی تو وہ کمرے میں گئیں۔

ماں نے دیکھا کہ اس کے بیٹے کے ٹکڑے ہوگئے ہیں۔ بدقسمت ماں اور بہن کو توقع ہے کہ مقتول کا قصاص لیا جائے گا اور مجرم کو آرٹیکل 406 کے تحت سزئے موت دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
طیارے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ہی سفر کیوں کرتے ہیں؟ جانیے
بالوں پر رنگ کروانا شہری کو مہنگا پڑگیا
پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر