Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خبردار!!! گوگل پر کبھی یہ 5 چیزیں سرچ نہ کریں، ورنہ زندگی بھر پچھتائیں گے

Now Reading:

خبردار!!! گوگل پر کبھی یہ 5 چیزیں سرچ نہ کریں، ورنہ زندگی بھر پچھتائیں گے

انٹرنیٹ اتنا عام ہو چکا ہے کہ چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کے لیے بھی ہم گوگل کا سہارا لیتے ہیں۔

گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے، جہاں شاید ہی کوئی ایسی چیز یا مواد ہو جو دستیاب نہ ہو۔

لیکن بعض اوقات ہم بنا سوچے سمجھے کچھ ایسا مواد سرچ کر لیتے ہیں جو انجانے میں ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ویسے تو کئی ایسی چیزیں ہیں جنہیں سرچ کرنے سے ہمیں اجتناب کرنا چاہئیے، لیکن یہاں ہم آپ کو پانچ ایسی چیزیں بتا رہے ہیں جن سے ہر صورت گریز کرنا چاہئیے۔

بیماری کی علامات

Advertisement

اگر آپ بیامر محسوس کر رہے ہیں تو ہر گز علامات گوگل نہ کریں، گوگل آپ کو کبھی بھی صحیح مرض تشخیص نہیں کرتا، جب آپ کی تشخیص غلط ہوگی تو آپ دوائیں بھی غلط استعمال کریں گے اور یہ کسی صورت بھی فائدہ مند نہیں ہے اور بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے اگر آپ بیمار ہیں تو طبیب سے رجوع کریں۔

بم بنانے کی ترکیب

گوگل پر جرائم، منشیات، بم یا کسی قسم کا ہتھیار بنانے کی ترکیب ڈھونڈنا آپ کو ناگہانی مشکلات میں ڈال سکتا ہے۔

ملک کی سیکیورٹی ایجنسیاں اس طرح کے مواد پر نظر رکھتی ہیں اور آپ کے کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس ان کے ڈیٹا بیس میں آسکتا ہے، جس سے آپ نا چاہتے ہوئے بھی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

کینسر

فرض کریں آپ کو ہلکا پھلکا بخار، کھانسی یا الرجی سے کچھ دانے نکل آئے ہیں، آپ کو سمجھ نہیں آیا کہ آخر وجہ کیا ہے اور آپ نے گوگل پر علامات سرچ کرلیں۔

Advertisement

آپ کو یہ جان کر شدید جھٹکا لگے گا کہ گوگل ان علامات کو کس طرح کینسر سے جوڑتا ہے۔

خطرناک جانور

دنیا بھر میں کئی خطرناک اور نادر جانور پائے جاتے ہیں، ان میں سے چند آپ کے خطے میں بھی موجود ہوں گے۔

ان جانوروں سے متعلق جاننے کے لیے گوگل کا سہارا نہ لیں، کیونکہ ان کے خوف سے آپ سفر کرنے سے ڈریں گے اور آپ کے معمول کے کام متاثر ہوں گے۔

اپنا نام

گوگل پر اپنا نام ڈھونڈنے سے بھی گریز کریں، کیونکہ گوگل کے ڈیٹا بیس میں آپ کی پرانی تصاویر اور معلومات سامنے آئیں گی جو ہو سکتا ہے کہ آپ کے لیے زیادہ خوش گوار ثابت نہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر