Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اسلام آباد میں اکٹھا کریں گے، عمران خان

Now Reading:

ہم پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اسلام آباد میں اکٹھا کریں گے، عمران خان
دنیا بھر میں مقیم پاکستانی

دنیا بھر میں مقیم پاکستانی

عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اسلام آباد میں اکٹھا کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں انصاف پروفیشنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے معاملات میں بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پروفیشنل فورم تحریک انصاف کے ساتھ غیرمتزلزل کھڑا ہے، آپ لوگ اپنے شہریوں میں خوداری کے حوالے سے پیغام پہنچائیں، اسلام آباد جانے کی جلد کال دوں گا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ سب نے اسلام آباد پہنچنا ہے، ہم پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اسلام آباد میں اکٹھا کریں گے، کم سے کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔

انصاف پروفیشنل فورم میں ڈاکٹرز، انجینرز، وکلاء ماہرین تعلیم سمیت مختلف شعبہ جات سے متعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

Advertisement

اس سے قبل چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج آپ کی تیاری کروانے کے لیے آیا ہوں، پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، مینار پاکستان جلسے کی کامیابی پر سب کومبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ 27 رمضان کو پاکستان آزاد ہوا، ہم 27 رمضان کو حقیقی آزادی کے لیے دعا کریں گے،  مولانا طارق جمیل دعا کرائیں گے، رات 10بجے اپنے ملک کے لیے دعا کریں گے۔

  عمران خان نے کہا تھا کہ صرف پی ٹی آئی کارکن نہیں سب پاکستانی ملک کے لیے دعا کریں، گلی ،محلوں ،کوچوں میں  پیغام دینا ہے کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، امپورٹڈ حکومت کے لوگوں کا پیسہ، جائیداد اور محلات سب باہر ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ خارجہ پالیسی صرف اپنےعوام کے مفاد کے لیے بنائی اور سازش ہوئی، جب احتجاج کی کال دوں تو کم از کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں، امریکہ کی جنگ میں ہمارے 80 ہزارافراد مارے گئے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ یہ اپنی چوری بچانے کیلئے پورے ملک کوغلام بنا دیں گے، ملک پرسازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، امپورٹڈ حکومت سے امریکہ ہمیں فتح کیے بغیرکنٹرول کرے گا۔

Advertisement

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ امریکہ بوٹ پالش اورچیری بلاسم کے ذریعے ہمیں کنٹرول کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر