Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کی تردید کردی

Now Reading:

وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کی تردید کردی
وزارت داخلہ

وزارت داخلہ

وزارت داخلہ نے ملک کے کسی بھی حصے میں موبائل فون کی بندش کی تردید کردی-

ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں موبائل فون یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب کے مختلف اضلاع میں جزوی طور پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے 20 اور پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کر نے کی منظوری دی تھی تاہم اس کا نوٹی فکیشن اب تک جاری نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور ایف سی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ حکومت نے پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا  ہے، اور موٹروے ایم ون کو اسلام آباد جاتے ہوئے صوابی کے مقام پر بند کیا گیا ہے جب کہ موٹروے لاہور سے راوی ٹول پلازہ پر بھی کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر