Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وائٹ ہاؤس کے گیٹ سے گاڑی ٹکرانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا

Now Reading:

وائٹ ہاؤس کے گیٹ سے گاڑی ٹکرانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا

امریکی حکام نے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس نے ایک گاڑی کو صدارتی محل کے بیرونی گیٹ سے ٹکرا دیا تھا۔

عرب میڈیا کے مابق مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے کچھ دیر قبل ایک گاڑی وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے ٹکرا گئی، پولیس نے ڈرائیور کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

واقعے کے وقت صدر جو بائیڈن شہر سے باہر تھے اور سیکیورٹی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ ٹریفک حادثہ تھا یا حملے کا ارادہ تھا۔

امریکی سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ہم حادثے کی وجہ اور طریقہ کار کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حادثہ کمپلیکس کے شمال مشرقی حصے میں پیش آیا ہے کیونکہ گگلیمی نے کہا کہ 15 ویں اسٹریٹ اور پنسلوانیا ایونیو پر ٹریفک جام متوقع ہے۔

Advertisement

گگلیلمی نے کہا کہ واشنگٹن پولیس نے گاڑی کو بعد میں کلیئر کر دیا تھا لیکن ڈرائیور ابھی بھی حراست میں ہے اور ہماری تحقیقات جاری ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں حالیہ برسوں کے دوران غیر قانونی طور پر گھسنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جس کی وجہ سے 2020 ء میں اس مشہور حویلی کے احاطے کے ارد گرد ایک اونچی اور سخت دھاتی باڑ کی تعمیر کے لیے کافی تشویش پائی جاتی ہے۔

سنہ 2017 میں وائٹ ہاؤس کی باڑ کو عبور کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرنے سے قبل 16 منٹ سے زیادہ وقت تک گراؤنڈ پر حملہ کیا گیا تھا۔

سنہ 2014 میں جب براک اوباما صدر تھے تو امریکی فوج کے ایک افسر نے وائٹ ہاؤس کی باڑ کو چھلانگ لگا دی تھی اور اپنی جیب میں چاقو لے کر عمارت میں داخل ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر