Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی کوریا میں سالانہ ونٹر فشنگ فیسٹیول کا انعقاد

Now Reading:

جنوبی کوریا میں سالانہ ونٹر فشنگ فیسٹیول کا انعقاد
جنوبی کوریا

جنوبی کوریا میں سالانہ ونٹر فشنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے  مطابق  سالانہ ونٹر فشنگ فیسٹیول کا انعقاد جنوبی کوریا میں کیا گیا جس میں ہزاروں ماہی گیر وں نے سخت سردی کے باوجود جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑیں۔

ونٹر فشنگ فیسٹیول میں جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے85ہزار ماہی گیروں سمیت مقامی افراد اور سیاح شریک ہیں۔

جنوبی کوریا کی کاؤنٹی کی جمی ہوئی جھیل پر مچھلیاں پکڑنے کے سالانہ فیسٹیول میں شرکاء نے شدید سردی میں جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑ کر اس مقابلے کو خوب انجوائے کیا۔

یاد رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس دلچسپ میلے میں ماہی گیروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ونٹر فشنگ فیسٹیول کا آغاز شرکاء کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا جس نے فیسٹیول کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے۔

اس سے قبل چین کے شہر  ہاربن میں36 واں  آئس فیسٹیول سج گیا تھا۔

 دنیا کے بڑے آئس فیسٹیولز میں سے ایک کا آغاز شمال مشرقی چین میں کیا گیا تھا جہاں جمے ہوئے قلعے، جگمگاتے برفیلے مجسمے اور بہت سے سنو مین رکھے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میلے میں مقامی اور غیر ملکیوں سمیت خواتین، بچے اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے تھے۔

چین

شہریوں کی بڑی تعداد نے دیو قامت مجسموں کے ساتھ  تصویریں بھی بنائیں ہیں ،اس فیسٹول میں ماہرین نے برف سے نہ صرف مجسمے بنائے بلکہ ریل اور عمارتوں کے ڈھانچے بھی کھڑے کیے جس میں مختلف طرز تعمیر کے نمونے ملتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے  کہ برف سے سجا یہ فیسٹیول 6 لاکھ مربع میٹر پر پھیلا ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر