Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمنوا میں بھی کوئی گل ہوں کہ خاموش رہوں

Now Reading:

ہمنوا میں بھی کوئی گل ہوں کہ خاموش رہوں
ہمنوا

8 مارچ سے قبل ہی عورت مارچ کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال ہی عورت مارچ پر شدید احتجاج کیا جاتا ہے لیکن اس بار تو یہ احتجاج 8 مارچ سے قبل ہی دیکھنے میں آگیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ سال میں منائے جانے کے بعد اب اس سال کے عورت مارچ کے منانے پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ 2 برس میں خواتین کو اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ سال منائے جانے والے احتجاج پر تو ملک بھر میں آن لائن اور آف لائن بدسلوکی اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

حال ہی میں عورت مارچ کے کارکنان نے لاہور کے علاقے حسین چوک میں اجازت ملنے کے بعد دیواروں پر پوسٹرز لگائے۔

تمام تر پوسٹرز میں خواتین کے اُن مسائل کے بارے میں آواز اٹھائی جنہیں معاشرے میں اہمیت نہیں دی جاتی۔

Advertisement

لیکن تمام تر پوسٹرز کو کچھ گھنٹوں میں اُتار دیا حد تا کہ پوسٹرز کو پھاڑ دیا۔

یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عورت مارچ اکاؤنٹ پر ان پوسٹرز کی تصاویر شیئر کی گئیں جنہیں نامعلوم افراد نے آویزاں کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد پھاڑ دیا۔

عورت مارچ اکاؤنٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا کہ وہ سب لوگ جو سوال کرتے ہیں کہ ہم مارچ کیوں کررہے ہیں یہ اس کا جواب ہے۔

صبا مالک نے ٹوئٹ کیا کہ اب ہم عورت مارچ میں اور زیادہ تیاری کے ساتھ آئیں گے۔

https://twitter.com/sabahbanomalik/status/1231265930757447680

صارف نے ٹوئٹ کیا کہ ڈرتا ہے پدرشاہی معاشرہ، عورت کی چند تصویروں سے۔

Advertisement

عورت مارچ کے حوالے سے ایک صارف نے لکھا کہ آپ ان پوسٹرز کو پھاڑ سکتے ہیں لیکن ہمیں کمزور نہیں کرسکتے۔

صارف نے کہا کہ ہم اور پوسٹرز بنائیں گے، اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آپ ابھرتی ہوئی خواتین سے خوفزدہ ہیں۔

 

سلمان صوفی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک پرامن تنظیم کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز پھاڑ کر آپ نے صرف یہ بات ثابت کی ہے کہ آپ کتنے خوفزدہ ہیں، جتنے زیادہ پوسٹرز پھاڑے گئے اتنی ہی خواتین اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں گی۔

Advertisement

نگہت داد نے بھی عورت مارچ کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہمیں جیل بھی بھیج دیا جائے اس کے باوجود ہم 8 تاریخ کو عورت مارچ کا حصہ بنیں گے۔

واضح رہے کہ 8 تاریخ کو عورت مارچ منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر