Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو سر والے سانپ کو سرجری کے بعد بچالیا گیا

Now Reading:

دو سر والے سانپ کو سرجری کے بعد بچالیا گیا
دو سر والے سانپ کو سرجری کے بعد بچالیا گیا

دو سر والے سانپ کو سرجری کے بعد بچالیا گیا

امریکا سے ایک دلچسپ خبر آئی ہے کہ دو سر والے ایک عجیب الخلقت سانپ کو بچالیا گیا ہے۔

اس سانپ کا نام ٹائیگر للی ہے جو ویسٹرن ریٹ اسنیک کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ سرجری کے ذریعےمادہ سانپ کی بیضہ دانی (اووری) نکالی گئی ہے جو خون کی قے کی وجہ بن رہی تھی۔

میسوری میں واقع، پاؤڈر ویلی نیچر سینٹر کے ماہرین نے اس کی سرجری کی ہے۔ اس سےقبل اسے ماحول میں چھوڑنے کے انتظامات مکمل ہوچکے تھے۔ ماہرین نے غور کیا کہ کھانے کے بعد سانپ خون تھوک رہا ہے اور ایک تشویشناک حالت میں تھا۔ اس لیے اس کی جان کو خطرہ تھا اور سرجری کی گئی۔

آپریشن کے لیے سینٹ لوئی چڑیا گھر کی ماہرین کی ایک ٹیم نے بھی معاونت کی۔ سانپ کو بچانے کے لیے ماہرین نے تمام مصروفیات ترک کردی اور اسے بچانے میں منہمک ہوگئے۔

معلوم ہوا کہ مادہ سانپ کے بیضے شدید خرابی کے شکار تھے جسے پری اوولٹوری اسٹاسس کہا جاتا ہے۔ یعنی یہ انڈے دینے کی بجائے اس کے ریشے تیزی سے بڑھ رہے تھے۔ اس سے شدید انفیکشن بھی پیدا ہوگیا تھا۔

Advertisement

ماہرین نے اس کے بیضے نکال دیئے ہیں لیکن اب بھی ٹائیگر للی کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر