انٹرنیٹ کی دنیا میں اس وقت اے آئی کا چرچا ہے۔ لیکن اب تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ گوگل اے آئی سے حآصل نتائج میں ایسی ویب سائٹ کے لنکس بھی شامل ہیں جہاں اسپائی ویئر، میل ویئر اور دیگر اسکیم کے لنکس موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے سرچ جنیریٹوو ایکسپیریئنس (ایس جی ای) کو تجرباتی مرحلے سے اب پلیٹ فارم میں شامل کردیا ہے۔ لیکن اس سے عوام کے سامنے مشکوک ویب سائٹ کے لنکس آرہے ہیں جن سے عام افراد کو نقصان ہوسکتا ہے۔
ایس جی ای ، مصنوعی ذہانت کے تحت اپنے نتائج ظاہر کرتی ہے۔ بالخصوص وہ صارفین کے ان سوالات کے جوابات کے لیے اے آئی استعمال کرتی ہیں جو پیچیدہ ہوتے ہیں اور ایک ویب سائٹ سے تسلی بخش جواب نہیں ملتا۔ سمری میں حوالہ جات کی ویب سائٹ میں یہ مشکوک لنکس نمودار ہورہے ہیں ،
اس کی خبر سب سے پہلے پیبنگ کمپیوٹر نامی ویب سائٹ نے دی ہے۔ ان کے ماہرین نے نوٹ کیا کہ گوگل اے آئی اپنے نتائج میں اسپیم، اور وائرس والی ویب سائٹ دکھارہا ہے۔
دوسری جانب گوگل نے اس پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس جی ای کو مسلسل دیکھ رہے تاکہ اس کا الگورتھم بہتر بنا کر ان مسائل کو حل کیا جاسکے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News