Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالوں کو چمکدار بنانے کیلئے گھر پر ’کوکونٹ ملک‘ سے ماسک بنائیں

Now Reading:

بالوں کو چمکدار بنانے کیلئے گھر پر ’کوکونٹ ملک‘ سے ماسک بنائیں
بالوں کو چمکدار

بالوں کو چمکدار بنانے کیلئے گھر پر ’کوکونٹ ملک‘ سے ماسک بنائیں

آج ہم آپ کے لئے  گھر میں کیراٹن کرنے کا طریقہ لائیں ہیں ، اس ماسک کے استعمال سے بالوں میں  واضح فرق محسوس ہوگا۔

اجزاء

۔ تازہ ایلو ویرا جیل

۔ ناریل کا دودھ (کوکونٹ ملک)

۔ چاول آدھا کپ

Advertisement

۔ السی کے بیج ایک چمچ

کیراٹن ماسک بنانے کا طریقہ

۔ کیراٹن ماسک بنانے کےلئے سب سے پہلے ایلوویرا کا جیل نکال کر ایک طرف رکھ دیں پھر آدھا تازہ ناریل لیکر اس میں پانی ڈال کر باریک بلینڈ کرلیں، اس کے بعد اسے چھان کر اس کا دودھ الگ کرلیں۔

۔ اب آدھا کپ چاول کو اچھے سے دھو کر صاف پینے کے پانی میں ڈال کر ابالنے رکھ دیں اور اس میں ایک چمچ السی کے بیج شامل کریں (اگر السی نہ بھی ہو تو مسئلہ نہیں، لیکن ڈال دیں تو اچھا ہوگا)۔

۔ پانچ سے سات منٹ ابالنے کے بعد جب پانی گاڑھا ہوجائے تو اسے ململ کے کپڑے یا چھلنی سے چھان سے الگ کر لیں۔ اب ایک پیالے میں یہ پانی اور دوسرے پیالے میں ابلے ہوئے چاول اور السی رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: صرف یہ ایک ’تیل‘ استعمال کریں اور بالوں کے مسائل سے نجات پائیں

Advertisement

۔ چاول والے پیالے میں دو چمچ اور پانی میں ایک چمچ ایلو ویرا جیل ڈالیں، اسی طرح کوکونٹ ملک کو بھی دونوں پیالوں میں تین سے چار چمچ شامل کریں۔

۔ اب آپ اس میں دو چمچ ناریل کا تیل ڈال کر اچھے سے مکس کریں، پانی با آسانی مکس ہوجائے گا لیکن چاولوں کو آپ نے بلینڈر میں ڈال کر اسکا باریک پیسٹ بنا کر چھلنی سے چھان لینا ہے۔

۔ اب جو پانی بنایا ہے اسے نہانے سے پہلے پورے بالوں میں جڑ سے لیکر نیچے تک اچھے سے لگا کر بالوں کو باندھ لیں، آدھے گھنٹے بعد ہیر ماسک کو بھی اسی طرح پورے بالوں پر لگا کر آدھے گھنٹے کیلیئے بالوں کو کُھلا چھوڑ دینا ہے۔

۔ اس کے بعد آپ بالوں کو سادے پانی سے دھو کر شیمپو کرلیں، سر دھونے کے بعد کوئی بھی ہیر سیرم بالوں پر لگا کر بالوں کو آدھے ایک گھنٹے کے لئے خشک ہونے دیں پھر بُرش یا کنگھی کریں۔

۔ اس گھریلو کیراٹن ٹریٹمنٹ کے پہلے استعمال سے ہی آپ کو اپنے بالوں میں نمایاں فرق نظر آئے گا۔

اسے ہفتے میں ایک بار کم سے کم دو مہینے تک استعمال کریں، یہ نہ صرف آپ کے بالوں کو سیدھا کرئے گا بلکہ ان کی نشوونما بھی کرئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر