Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریحانہ کی اسٹیج پر واپسی

Now Reading:

ریحانہ کی اسٹیج پر واپسی

دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر، ریحانہ نے ایسے گانے پیش کیے جو مداحوں کو پچھلے ہٹ گانوں کی یادوں کے سفر پر لے گئے

مقبول پاپ گانوں کے ایک مرکب پر مشتمل کیریئر کے ساتھ، ریحانہ نے سپر باؤل میں ایک طویل انتظار کے بعد واپسی کی، لیکن ان کا حاملہ ہونا تمام توجہ کا مرکز رہا۔میگا اسٹار اسٹیڈیم میں چلتے ہوئے اسٹیج پر نمودار ہوئیں، انہوں نے ایک تنگ اور اسٹریپ لیس سرخ لباس پہنا ہوا تھا اور ایک بیلٹ جس کے بارے میں بہت سے مداحوں کا خیال تھا کہ اس نے ایک اور ننھی ’’ری ری‘‘ کو ڈھانپ رکھا ہے۔گلوکار کے نمائندوں کے مطابق، ریحانہ کے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہےاور انہوں نے تجارتی پبلیکیشنز رولنگ اسٹون اور دی ہالی ووڈ رپورٹر کو اس خبر کی تصدیق کی۔

34 سالہ گلوکارہ نے مئی میں ریپر آسپ راکی کے ساتھ اپنے پہلے بچے، ایک بیٹے کا استقبال کیا۔موسیقی کے لحاظ سے، شائقین جو کچھ تازہ گانوں کی امید رکھتے تھے مایوس ہوئے, دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر ریحانہ کی کارکردگی نے ماضی کے ہٹ گانوں کی یادیں پیش کیں۔ انہوں نے اپنے مقبول گانے گائے جن میں ’’Where Have You Been‘‘ سے لے کر ’’Only Girl (In the World)‘‘ اور سدا بہار گانا ’’We Found Love‘‘ شامل ہیں۔’’Rude Boy‘‘، ’’Bitch Better Have My Money‘‘، ’’Work‘‘ اور ’’All of the Lights‘‘ بھی فہرست میں شامل تھے، جن پر رقاصوں کے ایک سمندر نے شاندار ایکروبیٹکس کا مظاہرہ کیا۔’’Wild Thoughts‘‘ ’’Run This Town‘‘ اور ’’Umbrella‘‘ اور ’’Diamonds‘‘ نے شو کو مکمل کر دیا۔ انہوں نے تمام دوسرے ستاروں کے برعکس جو مہمان اداکاروں کا سہارا لیتے ہیں، خود ہی اسٹیج کا کنٹرول سنبھالا۔

نیشنل فٹ بال لیگ کے نسلی مسائل کے انتظام پر احتجاج کے طور پر ماضی میں ایونٹ کو مسترد کرنے کے بعد، اس رات ریحانہ کا فیصلہ ان کی سمت کی تبدیلی کا ایک اشارہ تھا۔تاہم بارباڈوس میں پیدا ہونے والی گلوکارہ نے کہا کہ اس بار باوقار مقام حاصل کرنا نمائندگی کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا، ’’میرے بیٹے کے لیے یہ دیکھنا ضروری ہے۔‘‘رابن ریحانہ فینٹی نے 2016ء کے اوائل میں ’’اینٹی‘‘ کی ریلیز کے بعد سے گلوکاری سے وقفہ لیا ہے، لیکن وہ بالکل آرام نہیں کر پائی ہیں۔ وہ اپنی میوزیکل کامیابیوں کو منافع بخش خوبصورتی، لنجری، اور اعلیٰ فیشن کے کاروباری اداروں میں تبدیل کر کے ارب پتی بن گئی ہیں۔اپنے آخری البم کے بعد، ریحانہ نے بعض اوقات مہمان اداکارہ کے طور پر خدمات پیش کیں اور حال ہی میں، ’’بلیک پینتھر: واکانڈا فارایور‘‘ ساؤنڈ ٹریک کے لیے موسیقی ترتیب دی۔اس کے باوجود وہ جس البم کی جانب اشارہ برسوں سے کر رہی ہیں وہ اب بھی ایک افسانہ ہے، اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کچھ عرصے تک ایسا ہی رہے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
روس نے ہائپر سونک میزائل بنانے والے سائنسدان کو جیل بھیج دیا
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز دے دی
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر