Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برلن فلمی میلے کی واپسی

Now Reading:

برلن فلمی میلے کی واپسی

فلم فیسٹیول سنیما کے عمل انگیز اورانقلابی تصورکا جشن ہے، جوتقسیم ہونے کے باوجود متحد کرتا ہے

 یورپ کا سال کا پہلا بڑا فلمی میلہ برلینالے ایران اور یوکرین کو نمایاں کرنے والے ایک بھرپور پروگرام سے قبل اداکارہ این ہیتھ وے، اداکارہ ماریسا ٹومی اور اداکارپیٹرڈنکلیج کی کامیڈی فلم  کے ساتھ شروع ہوا۔

73 ویں سالانہ فیسٹیول کو، جوروایتی طورپرتین بڑے یورپی سینما کی نمائشوں پر سب سے زیادہ سیاسی توجہ رکھتا ہے، روسی حملے کو ایک سال مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں پر مبنی نئی فیچرفلموں اوردستاویزی فلموں کے ساتھ منایا جائے گا۔

ایران اوریوکرین کے عوام کے ساتھ ’’یکجہتی‘‘ میں پینل ڈسکشن اورریڈ کارپٹ احتجاج سمیت خصوصی تقریبات کا ایک سلسلہ ترتیب دیا گیا ہے۔

Advertisement

میلے کے آرٹسٹک ڈائریکٹرکارلو چیٹریان نے کہا کہ برلینالے’سینما کے عمل انگیزاورانقلابی تصور کا جشن ہو گا جو تقسیم ہونے کے باوجود متحد کرتا ہے‘‘۔

ہالی ووڈ اداکارشان پین، جو روسی حملے کے آغازکے دوران کیف میں موجود تھے،بات چیت کے سلسلے پرمبنی ’’سپر پاور‘‘ پیش کریں گے، جس میں کامیڈین سے صدر سے جنگی ہیرو بننے والے وولوڈیمیرزیلنسکی کی تبدیلی کا کھوج لگاتی ہے۔

دو بارآسکرایوارڈ جیتنے والے اداکار نے رواں ہفتے فلمی صنعت کے میگزین ورائٹی کو بتایا کہ  ’’وولوڈیمیرزیلنسکی ایک دن پہلے تک ایک بالکل مختلف شخصیت تھے۔‘‘’’وہ ایک ایسا جذبہ ہیں جو انتظار میں تھا۔‘‘

یوکرائنی رہنما وولوڈیمیرزیلنسکی نے ویڈیو لنک کے ذریعے میلے سے خطاب کیا۔

برلینالے نے روسی یا ایرانی حکومتوں سے براہ راست تعلقات رکھنے والے فلم سازوں، کمپنیوں اور رپورٹرز کو اس تقریب میں حصہ لینے سے روک دیا ہے، جس میں اس کی وسیع وعریض یورپی فلم مارکیٹ بھی شامل ہے، جوانڈسٹری کے لیے فلمی حقوق کا ایک اہم تبادلہ ہے۔

امریکی ہدایت کارربیکا ملرکی فلم ’’شی کیم ٹو می‘‘،اداکارپیٹرڈنکلیج نے اس میں نیویارک کے ایک موسیقار کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں میں رکاوٹوں سے نبردآزما ہے، 11 روزہ میلے کے دوران دنیا بھرکی تقریباً 300 نئی فلموں میں سے یہ پہلی فلم ہے جس کی نمائش کی گئی۔

Advertisement

میلے کی تاریخ کے سب سے کم عمر 32 سالہ ہالی ووڈ اسٹارکرسٹن اسٹیورٹ کی زیرسربراہی  فرانسیسی نژاد ایرانی اداکارگولشفتح فرحانی (پیٹرسن) گولڈن اورسلوربیئر کے اعلیٰ انعامات کے لیے جیوری میں خدمات سرانجام دیں گے۔

مرکزی ایوارڈزکے لیے 19 فلمیں مدمقابل ہوں گی، جن میں برطانوی وامریکی مشترکہ پروڈکشن ’’مینوڈروم‘‘ شامل ہے، ایک اوبر ڈرائیور کے بارے میں سنسنی خیزفلم میں جیسی آئزنبرگ اور ایڈرین بروڈی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جس کے یہاں اس کے پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے اوراسے ایک فرقہ جھانسا دے رہا ہے۔

دو ایشیائی اینی میٹڈ فلمیں چین کے لیو جیان کی’’آرٹ کالج 1994‘‘ اورماکوٹو شنکائی کی ’’سوزیوم‘‘ بھی ایوارڈ کی دوڑمیں شامل ہوں گی، ، جو 2002ء میں ہائیو میازیکی (Hayao Miyazaki) کی فلم ’’اسپریٹڈ اوے(Spirited Away)‘‘ کے گولڈن بیئرایوارڈ جیتنے کے بعد سے برلینالے میں مقابلے میں حصہ لینے والے پہلے جاپانی اینیمیٹر ہیں۔

تین باراکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے اسٹیون اسپیلبرگ جرمن دارالحکومت میں نمایاں ماضی کے تناظر میں اپنے زندگی بھرکے کام کے لیے اعزازی گولڈن بیئرحاصل کرنے والے ہیں۔ برطانوی اداکارہ ہیلن میرن اس فلم کی پہلی بار نمائش کریں گی،جس میں وہ اسرائیل کی واحد خاتون وزیراعظم گولڈا میر کا کردار ادا کررہی ہیں۔

تجربہ کارجرمن ہدایت کار مارگریتھ وون ٹراٹا کی بائیوپک میں’’فینٹم تھریڈ‘‘ اور’’کورسیج‘‘ فلموں کے مشہورلکسمبرگ میں پیدا ہونے والے اداکاروکی کریپس معروف آسٹریا کے مصنف انگبرگ باخمین کے طور پراپنی فلم سے پردہ اٹھائیں گے۔

مقابلے میں ایک تہائی فلمیں خواتین کی ہیں، جو فیسٹیول میں نمائندگی کرنے والے تمام ہدایت کاروں کا 40 فیصد ہیں۔

Advertisement

ڈسکو کوئین ڈونا سمر کے بارے میں ایک دستاویزی فلم ’’Love to Love You‘‘، جن کا ڈانس فلور پرایک دورمحیط ہے اوربیونسے کا نیا البم ’’رینائسنس‘‘ ان سے متاثرہے، اس کا ورلڈ پریمیئر ہوگا۔

اس فلم کو ڈونا سمرکی بیٹی بروکلین سوڈانو نے مشترکہ طورپرڈائریکٹ کیا، اور اس میں ایسی گھریلو ویڈیوزشامل ہیں، جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہیں۔

برلینالے کا شمارکینزاوروینس کے ساتھ یورپ کے اعلیٰ فلمی میلوں میں ہوتا ہے۔ اس سال کے انتخاب میں سے مشہور فلموں کی نمائش کے ساتھ اختتام سے قبل یہ ایک پروقار تقریب میں جیتنے والوں کو گولڈن اورسلوربیئرٹرافی سے نوازے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
روس نے ہائپر سونک میزائل بنانے والے سائنسدان کو جیل بھیج دیا
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز دے دی
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر