Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی نے پہلی سیاہ فام وزیر کا اعلان کر دیا

Now Reading:

جرمنی نے پہلی سیاہ فام وزیر کا اعلان کر دیا

سابقہ خاتون پولیس اہلکار ڈورین ڈینسٹیٹ سابق کمیونسٹ مشرقی جرمنی میں گزشتہ ہفتے پہلی سیاہ فام وزیر بن گئیں، جنہوں نے دائیں بازو کے انتہا پسند گڑھ میں انصاف اور ہجرت کا مختصر مدت کے لیے عہدہ سنبھالا۔

45 سالہ ڈورین ڈینسٹیٹ کا تعلق گرینز پارٹی سے ہے اورانہوں نے تھرنگیا ریاست میں ڈرک ایڈمز سے عہدہ لیا ، جنہیں امیگریشن پالیسی کے انتظام کے لیے ان کی ماحولیات پارٹی کی حمایت سے محروم ہونے کے بعد برطرف کردیا گیا تھا۔

تھرنگیا پر انتہائی بائیں بازو کی لنکے پارٹی، سوشل ڈیموکریٹس اورگرینز کے ایک منقسم اتحاد کی حکومت ہے، جس نے انتہائی دائیں بازو کی اے ایف ڈی پارٹی کے خلاف ایک مضبوط اتحاد بنایا، جس نے تقریبا 30 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

مہاجر مخالف، مسلم مخالف پارٹی اے ایف ڈی کے ریاستی چیپٹر کو خاص طورپربنیاد پرست سمجھا جاتا ہے اوراسے ملکی سلامتی کے نگراں ادارے دفتر برائے تحفظ آئین کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ڈورین ڈینسٹیٹ ، جن کےتنزانیہ نژاد والد جنہوں نے جرمنی میں تعلیم حاصل کی، نے روزنامہ تاگشپیگل کو بتایا کہ ’’اگر آپ کو تھرنگیا میں آئین پسند ہے، تو آپ کو بائیں بازو کا خیال کیا جائے گا۔‘‘

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’’میں نمایاں نظر آسکتی ہوں، آخر کارمیں نے ہمیشہ سفید فام اکثریت والے معاشرے میں سبقت حاصل کی، چاہے مجھے پسند کیا گیا یا نہیں‘‘۔ڈورین ڈینسٹیٹ ، جن کا نیا محکمہ عدالتی نظام کے ساتھ ساتھ تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے امور کی نگرانی کرتا ہے، نے کہا ہے کہ وہ جرائم، نسل پرستی اورامتیازی سلوک کے شکار افراد کی آواز بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک جرمن شہری کے طور پران سے باقاعدگی سے اپنے رہائشی کاغذات دکھانے کو کہا جاتا ہے اور وہ نسل پرستانہ حملوں کے خوف سے رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر نہیں کرتی ہیں۔ڈورین ڈینسٹیٹ ، جنہوں نے 2021ء میں سیاست میں قدم رکھا،کو آن لائن نفرت انگیز تقاریرکے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جب یہ اعلان کیا گیا کہ انہیں وزیر بنایا جارہا ہے۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے انتہائی نمایاں نئے مقام کے لیے بڑے پیمانے پرحوصلہ افزائی اورحمایت بھی ملی ہے۔

انہوں نے روزنامہ تاگشپیگل کو بتایا کہ ’’عوام کی ایک ناقابل یقین تعداد نے یہ کہنے کے لیے رابطہ کیا کہ انہیں مجھ پرفخر ہے اورمیں کیا کچھ کرسکتی ہوں، اس کے حوالے سے وہ کافی پرامید ہیں۔‘‘

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
روس نے ہائپر سونک میزائل بنانے والے سائنسدان کو جیل بھیج دیا
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز دے دی
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر