Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو سفارتکاروں کیلئے محفوظ ملک قراردیا جا چکا ہے،وزیر داخلہ

Now Reading:

پاکستان کو سفارتکاروں کیلئے محفوظ ملک قراردیا جا چکا ہے،وزیر داخلہ
احسان اللہ احسان

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتکاروں کیلئے محفوظ ملک قراردیا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سفارتکاروں کیلئے محفوظ ملک قراردیا جا چکا ہے، ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 9سال بعد پولیس کے محکمے میں بھرتیاں کی جار ہی ہیں، اسلام آباد پولیس میں 1260اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے مقبو ضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر با ت کر تے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں، مودی حکومت کشمیر کی صورتحال پر شدید دباؤ میں ہے۔

مو لا نا فضل الرحمان کے لانگ مارچ سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ کرنے نہیں آئینگے۔

Advertisement

وا ضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فضل الرحمان کے دھرنے کا وقت صحیح نہیں ، عمران خان کے دھرنے کے وقت صورتحال کچھ اور تھی، اسلام آباد کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے، میں سمجھتا ہوں فضل الرحمان 27 اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کے دھرنے کا وقت صحیح نہیں ہے، اسلام آباد آنے والے لوگ ملک کے خلاف آئیں گے،عمران خان نے جس وقت دھرنا دیا تھا وہ اور وقت تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تین بار مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو وزیر اعظم بنا کر عوام کو کیا ملا؟ ان کو جائیدادیں بنانے کے لیے وزیر اعظم نہیں بنایا گیا تھا،مدارس میں اصلاحات کے لیے دنیاوی کتابیں بھی پڑھانے کا کہا ہے تاہم ان کی منسوخی کی اطلاعات غلط ہیں۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
آئندہ مالی سال پاکستان کا مقامی قرضہ 53 ہزار 878 ارب روپے ہوجائے گا، آئی ایم ایف
وزیر اعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے
رؤف حسن پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، بیرسٹرگوہر
توہین عدالت کو بطور ہتھیار استعمال نہ کیا جائے، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر