Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دودن کی مہلت دیتے ہیں وزیراعظم استعفیٰ دے، مولانا فضل الرحمٰن

Now Reading:

دودن کی مہلت دیتے ہیں وزیراعظم استعفیٰ دے، مولانا فضل الرحمٰن
molana ultimatum to imran khan

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو دن کی مہلت دیتے ہیں عمران خان استعفیٰ دےدیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آج موجودہ حکمرانوں نے کشمیریوں کو مودی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قوم آزادی چاہتی ہےاورکشمیریوں کی جنگ عوام لڑیں گے کیونکہ ہمیں کہتے ہیں بھارت سے کشیدگی ہے جبکہ دوسری طرف سلیکٹیڈ وزیراعظم دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں پرامن رہیں، ملک میں حکومت کی نااہلی کے نتیجے میں معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ منہگائی بڑھ گئی ہے، غریب گھر کیلئے راشن خریدنے کے قابل نہیں رہا اور ‏جس ریاست کی معیشت تباہ ہوجائے وہ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی۔

Advertisement

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنا کردینے کا وعدہ کیا لیکن اب تک 50لاکھ سے زیادہ گھر گراچکے ہیں جبکہ ایک کروڑ نوکریوں کاوعدہ کرکے25لاکھ لوگ بے روزگار کردیئے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کواسلام سےجدا نہیں کیا جاسکتا، جب اسرائیل وجود میں آیا توانہوں نےخارجہ پالیسی کی بنیاد پاکستان کے خاتمے پر رکھی اورآج پاکستان میں یہ کس قسم کےلوگ ہیں جواسرائیل کوتسلیم کرنےکی باتیں کرتےہیں۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہم مغربی معیشت کونہیں مانتے، صرف پاکستان کے عوام کو ملک پر حکمرانی کا حق ہے،نوجوان ملک میں خودکشی کررہےہیں اور ان لوگوں کوقوم کےغریبوں،نوجوانوں کیساتھ مزید کھیلنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔‏

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ‏حکومت کوایک سال کی مہلت دے دی،مزید مہلت دینے کے روادار نہیں، تمام جماعتیں ایک جذبے کے ساتھ جمع ہوئی۔‏

مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2018  کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، ‏ اور آج پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہے اور ہمارامتفقہ فیصلہ ہے کہ حکومت کو جانا ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کےاستعفےکا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، پاکستان کےگورباچوف کوبھی ناکامی کا اعتراف کرکےمستعفی ہوناچاہیے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار
فیصل واوڈا کی رؤف حسن پر حملے کی مذمت
عالمی ادارہ صحت نے ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کے دعووں کی تردید کر دی
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، خواجہ آصف
وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدرکی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے
پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

WordPress database error: [Error writing file '/tmp/MYfd=146' (OS errno 28 - No space left on device)]
SELECT SQL_CALC_FOUND_ROWS wp_posts.ID FROM wp_posts LEFT JOIN wp_term_relationships ON (wp_posts.ID = wp_term_relationships.object_id) WHERE 1=1 AND ( wp_term_relationships.term_taxonomy_id IN (6,120396,120397,120398,130656,130672) ) AND ((wp_posts.post_type = 'post' AND (wp_posts.post_status = 'publish' OR wp_posts.post_status = 'acf-disabled'))) GROUP BY wp_posts.ID ORDER BY wp_posts.post_date DESC LIMIT 0, 6

Advertisement

اگلی خبر