Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کردارادا کرے، وزیراعظم

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کردارادا کرے، وزیراعظم
امریکی سیکرٹری

وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کردار ادا کرے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آل پارٹی پارلیمنٹری کشمیر گروپ برائے یوکے پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے برطانوی پارلیمانی وفد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر عمران خان   نے کہا کہ پانچ اگست کے بھارتی غیر قانونی غیر انسانی اقدام کے بعد سے اب تک کشمیر عوام کرفیومیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان   نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کشمیری عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کرے۔

Advertisement

آل پارٹی پارلیمنٹری کشمیر گروپ برائے  رکن برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم وفد کی قیادت کررہی تھیں جبکہ وزیر کشمیر امور اور سیکرٹری خارجہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

حکومت کی جانب سے پٹرول اور گیس صارفین کے لئے خوشخبری

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان سے ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کمپنی وی آن کے چیف آپریشنز آفیسر سرگی ہیریرو نے ملاقات کی تھی ۔

 اس موقع پر عمران خان نے وی آن کے پاکستان کےساتھ طویل تعلق کوسراہا  اور کہا کہ وی آن نے پاکستان میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی نے 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور اپنی کثیر الجہتی خدمات کے ساتھ 6 کروڑ صارفین کو سروسز فراہم کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا  تھا کہ پاکستان میں مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت کاروبار کو آسان بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اس نے آزاد سرمایہ کاری پالیسی اختیار کی ہے جس کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی طرف سے سراہا جا رہا ہے۔

عمران خان نے  یہ بھی کہا  تھا کہ موجودہ حکومت نے ”ڈیجیٹل پاکستان“ کا منصوبہ شروع کیا جس کا مقصد نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ آزادانہ طور پر کام کرکے ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقہ ادا کر سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر