پنجاب حکومت نےآج سے صوبے کی تمام مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار تبدیل کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھولنے کے اوقات کارآج سے دوبارہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک کردیئے گئے ہیں جبکہ میڈیکل اسٹورز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ، لوگوں کو غربت اور بھوک سے بھی بچانا ہے، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کے لیے اکٹھی ہونے والی حزب اختلاف جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے جبکہ حزب اختلاف کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے کورونا وبا پر زبانی جمع خرچ کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور عملی طور پر حزب اختلاف کی پوزیشن صفر رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News