Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہما کلب کو ایک سخت مقابلے سے ہرا دیا

Now Reading:

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہما کلب کو ایک سخت مقابلے سے ہرا دیا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13 ویں پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہما کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد ہرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قاسم باغ فٹ بال اسٹیڈیم ملتان میں جاری لیگ میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہما کلب کو 2-1 گول سے ہرا دیا جبکہ پاکستان ایئر فورس اور لائل پور کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم باغ فٹ بال اسٹیڈیم ملتان میں جاری لیگ کے ایک میچ میں وقفے تک پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہما کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید ایک گول کر کے مقابلہ 2-1 گول سے جیت لیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلے ہاف کے انجری وقت میں سول ایوی ایشن کے سہیل نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 74 ویں منٹ میں ہما کلب کے وسیم اللہ نے گول کر کے مقابلہ 1-1 کر دیا۔

ذرائع کے مطابق میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل انجری وقت میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے محمد نعیم نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 گول سے برتری دلا دی جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ دوسرا میچ پاکستان ایئر فورس اور لائل پور کی ٹیموں کے درمیان 1-1 گول سے برابر رہا۔

ذرائع نے کہا کہ وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے 62 ویں منٹ میں لائل پور کلب کی جانب سے محمد سفیان نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر