Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی بورڈ طلبہ کو سہولیات مہیا کرنے میں تیزی لائے، رانا تنویر حسین

Now Reading:

وفاقی بورڈ طلبہ کو سہولیات مہیا کرنے میں تیزی لائے، رانا تنویر حسین
رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی بورڈ کی جانب سے طلبہ کو سہولیات اور خدمات فراہم کرنے میں تیزی لائی جائے۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے آج  فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیئٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کے اقدامات، اصلاحات اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔

وفاقی وزیر تعلیم نے چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم خان کو ہدایت کی کہ فیڈرل بورڈ کے تحت امتحان دینے والے طلبہ کی پاس ہونے کی شرح کو80 فیصد سے بڑھا کر  90 فیصد تک لے جائیں۔

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ  اسلام آباد کے اسکولز کی کوالٹی اور انفراسٹرکچر ملک کے باقی حصوں سے بہتر ہونا چاہیئے۔

انہوں نے طلبہ کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیچیدہ قوانین میں زیادہ سے زیادہ آسانی لانے کی ہدایات بھی کیں۔وفاقی وزیر نے چیئرمین فیڈرل بورڈ کو سروسز مہیا کرنے میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایات کیں۔

Advertisement

انہوں نے ڈی جی ایف ڈی ای کو خصوصی طور پر لڑکیوں کے سکولوں میں ناپید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کے لیے ہر صورت  ٹرانسپورٹ کی سہولت کو یقینی بنائیں اس سے اسکولوں میں انرولمنٹ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

رانا تنویر حسین نے گروپ لرننگ پر فوکس کرتے ہوئے پراجیکٹس کی تشکیل پر زور دیا اور کہا کہ ہر پراجیکٹ کو بروقت مکمل کیا جانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر