Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی این ایس تیمور کا دورہ سری لنکا، جشن آزادی کی تقریب میں شرکت

Now Reading:

پی این ایس تیمور کا دورہ سری لنکا، جشن آزادی کی تقریب میں شرکت
پی این ایس تیمور کا دورہ سری لنکا

پی این ایس تیمور کی جانب سے دورہ سری لنکا کے دوران  جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے سری لنکا کا خیرسگالی دورہ کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق جہاز کے عملہ نے پاکستانی ہائی کمشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی جبکہ خیر سگالی دورہ کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین دو طرفہ مشق لائن اسٹار-IV کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی این ایس تیمور کا سری لنکا کا دورہ اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر