پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ چکے ہیں جہاں وہ مصروف دن گزاریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان لاہور میں وکلاء کنوینشن سے خطاب کریں گے اور اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ایک روزہ دورۂ لاہور کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس دوران وہ ایک عظیم الشان وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے جو کہ جی پی او چوک میں منعقد کیا جائے گا ۔
اسکے علاوہ تحریک انصاف مرکزی پنجاب کے ذمہ داران بھی چیئرمین تحریک انصاف سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
دورہ لاہور کے بعد عمران خان رحیم یار خان روانہ ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News