Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہاٸی کورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ رکوانے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

Now Reading:

لاہور ہاٸی کورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ رکوانے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

لاہور ہاٸی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ رکوانے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نے تاجر نعیم میر کی درخواست پر آٹھ صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست گزار آٸی جی پنجاب کے روبرو درخواست داٸر کرے، آٸی جی پنجاب ایک ہفتے میں قانون کے مطابق درخواست کا فیصلہ کریں۔

عدالت نے قرار دیا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے، پولیس کی ذمہ داری ہے کہ شاہراہوں، عوامی اور مذہبی مقامات پر روڈ نہ بند ہونے دے، پولیس پبلک مقامات پر خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے سے روکے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کی وجہ سے جی ٹی روڈ کے شمالی جانب آمد و رفت اور سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ہیں، عدالت پہلے ہی کاروبار اور نقل و حرکت کے بنیادی حق کے تحفظ پر فیصلے دے چکی ہے، پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، عدالتی فیصلوں کے مطابق یہ حق اس وقت ختم ہو جاتا ہے جب دوسرے کا کاروبار اور نقل و حرکت کا حق شروع ہو۔

Advertisement

واضح رہے کہ درخواست گزار نے لانگ مارچ کو روکنے کی استدعا کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرغزستان: متاثرہ پاکستانیوں کے انخلا کیلئے پاک فضائیہ متحرک
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر