Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی افغان حکام سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم کی معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

Now Reading:

پاکستان کی افغان حکام سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم کی معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل
ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامورکی طلبی

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں طالبات کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

افغانستان میں خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کرنے سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ افغانستان میں طالبات کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم کی معطلی کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان کا موقف واضح اور مستقل رہا ہے، ہمارا پختہ یقین ہے کہ ہر مرد اور عورت کو اسلام کے احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

افغانستان میں خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے

Advertisement

خیال رہے کہ افغانستان میں خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے ہیں اور ان پر یونیورسٹیوں میں داخلے پر پابندی کا سرکاری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کرتے ہوئے ان کے یونیورسٹیز میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے افغان وزارت تعلیم کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جب کہ پابندی کے جاری نوٹیفکیشن میں جامعات کی انتظامیہ کو خواتین کو داخلہ نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں خواتین کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان

Advertisement

رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کا یہ حکم فوری طور پر لاگو ہوگا اور اس پر اگلے احکامات تک حکم جاری رہے گا۔

یہ حکم نامہ جاری ہونے کے بعد خواتین اب ویٹرنری سائنس، انجینئرنگ، اکنامکس اور زراعت کی تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گی جب کہ شعبہ صحافت میں جانا بھی ان کا مشکل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے طالبان  حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ افغان انتظامیہ یہ نوٹس فوری طور پر واپس لے اور خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا حق دے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں خواتین صحافی اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند

Advertisement

ترجمان اقوام متحدہ نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان نے ایک اور وعدہ خلافی کی ہے، یہ ایک انتہائی پریشان کن اقدام ہے۔

پاکستان نے بھی افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مرد و عورت کو اسلامی احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر