Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف اداروں کے سربراہوں کی تعیناتیاں کررہے ہیں، عمران خان

Now Reading:

شہباز شریف اداروں کے سربراہوں کی تعیناتیاں کررہے ہیں، عمران خان
عمران خان

نگران حکومت ہمارے آئین اور جمہوریت پر حملہ کر رہی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنے خلاف تحقیقات کرنے والے اداروں کے سربراہوں کی تعیناتیاں کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کرہ بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی ملک کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے جب بدمعاشوں کو اس ملک کا حکمران بنا دیا جائے؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایس ایس کو نیب کی جانب سے 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور ایف آئی اے کی جانب سے مزید 16 ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں سزا سنائی جانے والی تھی جب انہیں جنرل باجوہ نے بچایا، جو نیب کے مقدمات کی سماعت ملتوی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل باجوہ نے شہباز شریف  کو  وزیراعظم بنایا، اس طرح ایک ملک بننا ری پبلک بن جاتا ہے۔

چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ شہباز شریف اپنے خلاف تحقیقات کرنے والے اداروں کے سربراہوں کا تعین کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم  شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز  ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہوگئے۔ اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا، منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا، اس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر اداکریں کم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر