Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

“پاک بحریہ پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے”

Now Reading:

“پاک بحریہ پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے”
گورنر پنجاب

“پاک بحریہ پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے”

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات ہوئی جس میں پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں گورنر پنجاب نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوران ملاقات گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے، پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

دوسری جانب نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان میں بلیو اکانومی پر کام کر کے معیشت کی بہتری کے ساتھ زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھی نیول چیف نوید اشرف سے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی اور پاکستان نیوی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

دوران ملاقات نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بحریہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کیا۔ میری ٹائم انڈسٹری میں پنجاب کی متعلقہ صنعتوں کے پوٹینشل کا فائدہ اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ 3 اکتوبر 2023 کو امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی تھی۔

7 اکتوبر کو پاک بحریہ کی تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی جس میں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی تھی۔

امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف ہلالِ امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت پاک بحریہ کے 23ویں سربراہ ہیں۔

ایڈمرل نوید اشرف کون ہیں؟

Advertisement

ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف نے جرمنی اور پاکستان میں ابتدائی بحری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ پاکستان میں بحری تربیت میں غیرمعمولی کارکردگی پر انہیں قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔امیر البحر نیول اسٹاف کالج امریکہ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔

ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے شاندار نیول کیریئر کے دوران متعدد کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں پر خدمات انجام دیں۔

امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کے شاندار کیرئیر میں 10 سالہ کمانڈز کا وسیع تجربہ شامل ہے۔ کمانڈز تجربے میں گن بوٹ، مائن ہنٹر، تین تباہ کن جہازوں، 25ویں اور 18ویں ڈسٹرائر اسکواڈرنز کی کمانڈز شامل ہیں۔

ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان نیول اکیڈمی اور پاکستان نیوی فلیٹ کی کمانڈ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Advertisement

اہم اسٹاف تقرریوں میں فلیٹ ہیڈکوارٹر میں فلیٹ آپریشنز آفیسر، ہیڈکوارٹر فلیگ آفیسر سی ٹریننگ میں کیپٹن ٹریننگ شامل ہے۔

Advertisement

اتحادی بحری فورسز کے نیوسینٹ ہیڈکوارٹر بحرین میں ٹاسک فورس 151 کے چیف اسٹاف آفیسر رہے۔

اس کے علاوہ امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نائب صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور نیول سیکرٹری بھی رہے۔

ایڈمرل نوید اشرف ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی یا کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹرز اور انٹیلی جینس رہے۔ وہ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ پرسنیل) رہے۔

ایڈمرل نوید اشرف ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن)، نائب صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے عہدوں پر تعینات رہے۔ وہ نیول چیف نامزدگی سے قبل نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات تھے۔

ایڈمرل نوید اشرف کو غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات، بہادری کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
کرغستان میں کشیدہ صورتحال پر طلبہ کے خاندان پریشان
کرغزستان میں ہنگاموں کا معاملہ: پاکستان کے سفیرحسن ضیغم کا ویڈیو پیغام
بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کرغز ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا کرغزستان سے شدید احتجاج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر