Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح خطرے کی گھنٹی ہے؟

Now Reading:

پاکستان میں آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان میں آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی بڑھتی آبادی ملک کے وسائل کو تباہ اور مسائل کو بڑھا رہی ہے۔

آبادی میں اضافے کے باعث خوراک، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں، بڑھتی آبادی مستقبل میں خطرناک ہو سکتی ہے۔

آج ہر کوئی مہنگائی کی بات کرتا ہے، لیکن یہ نہیں سوچتا کہ اس کی وجوہات کیا ہیں؟ اس سے کس طرح نکلا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی نے ملکی وسائل بالخصوص محدود قدرتی وسائل پر سخت دباؤ ڈالا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک کی آبادی 2.55 فیصد سالانہ کی رفتار سے بڑھتے ہوئے 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس کی ایک بڑی وجہ خاندانی منصوبہ بندی پر عمل درآمد نہ ہونا ہے۔

Advertisement

وسائل کی کمی کے باعث پاکستان کے 60 ملین لوگ غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ملکی ضروریات کو پورا کرنےکے لئے سالانہ 9 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی خوراک درآمد کرنا پڑتی ہے۔

بڑھتی آبادی نے صحت اور تعلیم کےنظام پر بھی دباؤ بڑھا دیا ہے۔ 70 فیصد آبادی کو پرائمری ہیلتھ کیئرسینٹرز کی سہولت تک میسر نہیں۔ وفاقی وزارت تعلیم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2 کروڑ 52 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

ماہرین کے مطابق تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو مناسب سطح پر لانے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر اور کمیونٹی مڈوائف کو خاندانی منصوبہ بندی پر مل کر کام کرنا ہو گا۔

آبادی کو کنٹرول کرنے اور وسائل کو بڑھائے بغیر مسائل سے چھٹکارہ پانا ممکن نہیں ۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر