وفاقی حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام کے اوپر ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مشرق وسطیٰ بحران سے دیگر ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 137 روپے 23 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 184 روپے 49 پیسے بڑھ گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔
موٹر سائیکل سواروں کو تین ماہ کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی جبکہ انہیں ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول مل سکے گا۔
کاشتکاروں کو کٹائی میں امداد کے لیے 1500 روپے فی ایکڑ ون ٹائم سبسڈی دی جائے گی۔














