ایران جنگ بندی میں موثر سفارتکاری اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت عالمی منظرنامےمیں پاکستان مرکزنگاہ بن گیا ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر صارفین کی جانب سے پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی بھرپور پذیرائی، عالمی امن کاسفیر قرار دے دیا۔
عالمی رہنماوں کی جانب سے بھی ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان کےبطور ثالث نتیجہ خیز کردار کی بھر پورستائش کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق پاکستان نے امریکا، اسرائیل اور ایران کشیدگی کم کرنےکے لیے بروقت اورموثر اقدامات کیے پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے خطےکوبڑی تباہی سے بچا لیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں پاکستان کا کلیدی کردار نہ صرف ملک کاوقاربلندکرتاہےبلکہ خطے کےمعاشی اوردفاعی مفادمیں ہے یہ بات انتہائی قابل ستائش ہے کہ دنیامیں امن کے فیصلے اب پاکستان میں ہوں گے۔














