اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کچھ مقامات پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی دو ہفتے کی جنگ بندی میں ہونے والی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں امن عمل کو متاثر کررہی ہیں۔
Violations of ceasefire have been reported at few places across the conflict zone which undermine the spirit of peace process. I earnestly and sincerely urge all parties to exercise restraint and respect the ceasefire for two weeks, as agreed upon, so that diplomacy can take a…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 8, 2026
وزیراعظم نے فریقین سے اپیل کی کہ جیسا کہ طے پایا تھا، دو ہفتے کے لیے جنگ بندی کا احترام اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی 7 اپریل 2026 کو عمل میں آئی تھی جس میں پاکستان نے بطور ثالث اہم کردار ادا کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک سفارتی کوششوں کے نتیجے میں یہ جنگ بندی ممکن ہوسکی تھی۔
اس جنگ بندی کے تحت آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے علاوہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کو روکا گیا تھا۔
پاکستان نے امن کے تسلسل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں اور وزیراعظم نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔














