پاکستان نے ایک بار پھر ذمہ دار اور مؤثر سفارتی قوت ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔ انتہائی سنجیدہ، مخلصانہ اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے تحت پاکستان نے نہ صرف جنگ بندی کی راہ ہموار کی بلکہ دہائیوں سے متحارب فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں بھی کامیابی حاصل کی۔
یہ سفارتی پیش رفت نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کی قیادت میں ممکن ہوئی، جہاں پاکستان کے وزیرِ خارجہ نے ایک متوازن اور قابلِ اعتماد ثالث کا کردار ادا کیا، جسے دونوں جانب سے سراہا گیا۔
تقریباً 31 گھنٹوں پر محیط مسلسل سفارتی سرگرمیوں میں متعدد اہم ملاقاتیں اور مشاورتی سیشنز شامل رہے، جن کے نتیجے میں کئی مثبت پیش رفت سامنے آئیں۔
اگرچہ یہ تنازع اپنی نوعیت کے اعتبار سے نہایت پیچیدہ اور طویل المدتی ہے، جس میں مختلف مؤقف، علاقائی حساسیتیں اور بیرونی عوامل شامل ہیں، تاہم پاکستان کی کاوشوں نے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے جس پر مستقبل کے مذاکرات استوار ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، حالیہ پیش رفت میں عالمی سطح پر بھی امید کی فضا قائم ہوئی ہے۔ امریکی نائب صدر JD Vance کے حالیہ بیان میں بھی مذاکراتی عمل اور پیشکشوں کا ذکر کیا گیا، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سفارتی کوششیں درست سمت میں گامزن ہیں۔
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کی تفصیلات کو خفیہ رکھنا ضروری ہے، کیونکہ اس عمل کی کامیابی کا انحصار اعتماد اور رازداری پر ہے۔ پاکستان کا کردار محض ایک سہولت کار اور ثالث کا رہا، جبکہ حتمی فیصلے متعلقہ فریقین کے باہمی معاملات اور اندرونی حالات کے مطابق طے پائیں گے۔
















