Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تیاریاں تیز

امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا مرحلہ بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا مرحلہ بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے جبکہ مذاکراتی مقام کے لیے دوسراآپشن عمان یاپھرمشرق وسطیٰ کاکوئی اورملک ہوسکتاہے۔

پاکستان موجودہ جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے فریقین میں مفاہمت کا خواہاں ہے جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پرپہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے۔

متعلقہ خبریں