امریکا ایران جنگ میں کامیاب ثالثی کا نتیجہ خیز کردار ادا کر کے پاکستان نے بطور امن کا ضامن خود کو منوا لیا، عالمی سطح پر پاکستان کے چرچے ہورہے ہیں اور پاکستان کو سفارتی تنہائی کا شکار کرنے کی بھارتی مذموم سازش ناکام ہوگئی ہے۔
امریکی جریدہ نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ناقابلِ یقین حد تک مؤثر ثالثی کی ہے اور اسے پاکستان کے ذریعے جاری رکھنا اہم ہے۔
ایران میں پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی کے مطابق ایران کو کسی اور ملک پر اعتماد نہیں جس کی بدولت ثالثی کے لیے پاکستان ہی واحد راستہ ہے۔
سنگاپورین نشریاتی ادارہ چینل نیوز ایشیا نے پاکستان کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے بھارت کیلئے ویک اپ کال قرار دیا اور کہا کہ بھارتی میڈیا کے پھیلائے گئے شدت پسند اور قوم پرست پروپیگنڈے نے پاکستان کیخلاف دشمنی کو مزید گہرا کیا۔
معروف تجزیہ کار ڈاکٹر اپرنا پانڈے کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے پاکستان نے اپنی جغرافیائی اہمیت کو عالمی طاقتوں کے ساتھ مؤثر انداز میں استعمال کیا ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق حالیہ جنگی تناظر میں پاکستان کی عالمی پذیرائی کے باوجود زہریلا بیانیہ اگل کر بھارت نے اسرائیل نواز انتہا پسند سوچ کا ثبوت دیا، مودی خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیل کر اسکے شدید منفی اثرات سے خود بھی فرار حاصل نہیں کر سکتا۔














